پشاور کے لیڈی ریڈنگ اسپتال کے سامنے نجی اسپتال کی عمارت میں لگنے والی آگ پر قابو پا لیا گیا جس کے بعد سرچ آپریشن جاری ہے۔
ریسکیو حکام کے مطابق اسپتال کی 7 منزلہ عمارت کی تیسری اور چوتھی منزل پر آگ لگی تھی جس پر قابو پانے کے لیے فائر بریگیڈ کی گاڑیاں موقع پر پہنچ گئی ہیں اور ریسکیو آپریشن شروع کیا۔
ترجمان ریسکیو مطابق عمارت سے 13 لوگوں کو بحفاظت نکالا گیا ہے اور سرچ آپریشن جاری ہے۔ اس وقت بھی عمارت میں دھواں موجود ہے۔
ترجمان نے مزید بتایا ہے کہ فائربریگیڈ کی 5 گاڑیوں، 2 واٹرباؤزر نے امدادی کارروائیوں میں حصہ لیا۔ اس کے علاوہ 2 ایمبولینسز بھی موقع پر موجود رہیں۔
ترجمان نے مزید بتایا ہے کہ ریسکیو1122 کی ہیوی مشینری سنارکل ( 110 فٹ لمبائی) کا استعمال کیا جارہا ہے۔ اس کے علاوہ دھویں کو ختم کرنے کے لیے سموک ایجکٹر استعمال کیے جارہے ہیں۔
ترجمان نے بتایا کہ ریسکیو1122 اہلکاروں پر مشتمل ٹیمیں مختلف حصوں میں عمارت کو سرچ کے بعد کلیئر کر رہی ہیں۔