بھارت نے افغانستان کو دوسرے ٹی 20 میچ میں 6 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز اپنے نام کر لی۔
میچ کا تفصیلی اسکور کارڈ
بھارت اور افغانستان کی ٹیموں کے درمیان 3 ٹی20 میچوں کی سیریز کا دوسرا میچ آج اندور میں کھیلا گیا جس میں بھارت نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ افغان ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 172 رنز بنائے جبکہ بھارت نے ہدف باآسانی 15.3 اوورز میں حاصل کر لیا۔
افغانستان کی بیٹنگ
بھارت کی جانب سے بیٹنگ کی دعوت ملنے پر افغان ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 172 رنز بنائے، ان کی جانب سے گل بدین نائب نے سب سے زیادہ 57 رنز بنائے۔
افغانستان کی جانب سے اوپنر رحمان اللہ گرباز 14 اور ابراہیم زدران 8 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، مڈل آرڈر بیٹرز میں گل بدین نائب 57، عظمت اللہ عمر زئی 2، نجیب اللہ زدران 23 جبکہ باقی بیٹرز میں کریم جنت 20 اور مجیب الرحمٰن نے ایک رنز بنایا۔
بھارت کی بولنگ
بھارت کی جانب سے ارشدیپ سنگھ نے سب سے زیادہ 3 کھلاڑیوں کو پویلین بھیجا، روی بشنوئی اور اکشر پٹیل نے 2،2 جبکہ شیوم دوبے نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
بھارت کی بیٹنگ
بھارتی ٹیم نے مقررہ ہدف 15.3 اوورز میں پورا کر لیا، ان کی جانب سے یشوی جیسوال نے سب سے زیادہ 68 رنز بنائے۔
کپتان روہت شرما صفر، ویرات کوہلی 29، جتش شرما صفر رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ شووم دوبے 63 اور رنکو سنگھ 9 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے۔
افغانستان کی بولنگ
افغانستان کی جانب سے کریم جنت نے 2 جبکہ نوین الحق اور فضل الحق فاروقی نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
سیریز کے نام رہی
بھارت نے 3 میچوں کی سیریز میں 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل کر لی ہے، دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا آخری میچ 17 جنوری کو بنگلورو میں کھیلا جائے گا۔
مین آف دامیچ
بھارتی اسپنر اکشر پٹیل کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا، انہوں نے 17 رنز دے کر 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔