لاہور میں پی ٹی آئی کے 90 سے زائد کارکنان گرفتار، ٹریفک پلان بھی جاری

پیر 25 نومبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی فائنل کال کے بعد احتجاج کے دوران لاہور شہر میں پولیس نے دفعہ 144 کیخلاف ورزی پر 90 سے زائد پی ٹی آئی کارکن گرفتار کرکے مقدمات درج کرلیے ہیں۔

پنجاب پولیس نے گرفتار کارکنان پر درج مقدمات میں پولیس مقابلوں کی دفعات بھی شامل کررکھی ہیں۔ پی ٹی آئی کارکنوں کے خلاف ہربنس پورہ، مزنگ، اسلام پورہ، لاری اڈا، قلعہ گجر سنگھ، شفیق آباد، جوہر ٹاؤن، گرین ٹاؤن، مناواں اور ڈیفینس سی میں مقدمات درج ہوئے ہیں۔

مزید پڑھیں: ٹیکسلا: عمران خان، بشریٰ بی بی اور علیمہ خان سمیت پی ٹی آئی کی اعلیٰ قیادت کیخلاف مقدمہ درج

پولیس کی جانب سے جاری کردہ تصیلات کے مطابق گرفتار ملزمان میں رانا ضمیر، رانا احسان، ایم پی اے حافظ ذیشان، عرفان، حضرت گل، نعیم بادشاہ، عنصر، امداد، سلمان، فیض، ارشد، عثمان، شرافت، سنیل، وقاص، شبیر، عثمان، اسرار، وقار، فیاض، حمزہ سمیت دیگر شامل ہیں۔

دوسری جانب لاہور ٹریفک پولیس نے روٹ پلان جاری کردیا جس کے مطابق شہر کے داخلی و خارجی راستے کھلے ہیں۔ راوی پل، پرانا راوی پل، سگیاں راوی پل سے ٹریفک شہر میں داخل اور باہر جارہی ہے۔

ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق ٹھوکر نیاز بیگ سے ملتان روڈ ٹریفک آ اور جاسکتی ہے، رائے ونڈ روڈ، فیروز پور روز، گجومتہ ٹریفک کے لیے کھلے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی احتجاج: علی امین گنڈاپور کا قافلہ کٹی پہاڑی پر، پولیس کی شیلنگ جاری

ترجمان کے مطابق موٹروے، ایسٹرن بائی پاس، بابوصابو تاحال ان اور آؤٹ کے لیے بند ہے۔ لاہور رنگ روڈ تمام انٹرجینجز سے ٹریفک کے  لیے مکمل بند ہے۔

ترجمان نے بتایا کہ شہر کے اندر ٹریفک معمول کے مطابق رواں دواں ہے، شہری سفر کرنے سے پہلے ہیلپ لائن 15 سے رہنمائی لیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

نئے انتظامی یونٹس وقت کی ضرورت، ہم مطالبہ نہیں بلکہ تجویز کی حمایت کر رہے ہیں، مصطفیٰ کمال

پیٹرولیم لیوی کے خلاف جماعت اسلامی کے کراچی، لاہور اور پشاور میں دھرنے

آزاد کشمیر کی مخصوص نشستوں پر پولنگ 24 اگست کو، امیدواروں کے نام بھی سامنے آگئے

نئے انتظامی یونٹس سے گورننس بہتر ہوسکتی ہے، ایس ڈی پی آئی کے قومی مباحثے میں ماہرین کی رائے

نئے انتظامی یونٹس کے بغیر بہتر گورننس ممکن نہیں، ایس ڈی پی آئی کے قومی مباحثے میں ماہرین کا اتفاق

ویڈیو

نئے انتظامی یونٹس سے گورننس بہتر ہوسکتی ہے، ایس ڈی پی آئی کے قومی مباحثے میں ماہرین کی رائے

اسلام ماخا چیف کی ’یو ایف سی‘ فائٹ میں مسلسل 17 ویں فتح، نیا عالمی ریکارڈ بھی قائم کردیا

ایران کا ہرمز کھولنے سے قبل امریکا سے معاہدے کی پاسداری کا مطالبہ، خطے میں کشیدگی بڑھ گئی

کالم / تجزیہ

انکار کا اعزاز

چربیلی آگ پر چل کر سچائی ثابت کرنا

مایوس ہونے سے پہلے یہ حساب کتاب بھی کر لیں