ن لیگی رہنما سمیرا ملک پارٹی عہدے اور بنیادی رکنیت سے مستعفی

پیر 15 جنوری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان مسلم لیگ (ن) پنجاب کی نائب صدر سمیرا ملک نے پارٹی عہدے اور پارٹی کی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا.

سابق وفاقی وزیر سمیرا ملک نے اپنا استعفیٰ صدر (ن) لیگ پنجاب رانا ثناء اللہ کو بجھوادیا۔ ایک لائن کے استعفیٰ میں عہدہ چھوڑنے کی وجوہات سے آگاہ نہیں کیا گیا۔

سابق وفاقی وزیر سمیرا ملک نے پارٹی کی بنیادی رکنیت بھی چھوڑنے کا اعلان کر دیا ہے۔ سمیرا ملک نے پارٹی کی مخصوص نشست کا مطالبہ کیا تھا جس کے لیے نامزد نہ کیے جانے انہوں نے پارٹی کا عہدہ اور بنایدی رکنیت چھوڑ دی۔

واضح رہے کہ سمیرا ملک نے این اے 87 کے ٹکٹ کے لیے اپلائی کیا تھا لیکن پارٹی قیادت نے این اے 87 کا ٹکٹ شاکر بشیر اعوان کو جاری کر دیا جس پر سمیرا ملک نے آزاد حیثیت سے الیکشن لڑنے کا اعلان کیا ہوا تھا۔

 

سمیرا ملک کے ترجمان سمیع الحق اعوان نے کہا ہے کہ پارٹی نے انہیں نظر انداز کیا لہٰذا اب سمیرا ملک الیکشن میں استحکام پاکستان پارٹی کے امیدواروں کی حمایت کریں گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp