راولپنڈی: شیخ رشید 9 مئی کے مقدمے میں ضمانت خارج ہونے پر گرفتار

منگل 16 جنوری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کو 9 مئی کے مقدمے میں ضمانت خارج ہونے پر راولپنڈی کی عدالت سے گرفتار کر لیا گیا ہے۔

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کو تھانہ نیوٹاؤن کی پولیس نے احاطہ عدالت سے گرفتار کیا۔

شیخ رشید کے خلاف تھانہ نیو ٹاؤن میں میٹروبس اسٹیشن سکتھ روڈ پر توڑ پھوڑ کا مقدمہ درج ہے۔

راولپنڈی کی انسداد دہشتگردی عدالت نے اس سے قبل 11 مقدمات میں شیخ رشید کی ضمانت منظور کی، ایک مقدمے میں ضمانت خارج ہونے پر انہیں گرفتار کر لیا گیا ہے۔ سربراہ مسلم لیگ کی کل 14 میں سے 13 مقدمات میں ضمانت ہو چکی ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل شیخ رشید ایک ماہ سے زیادہ عرصہ تک گرفتار رہنے کے بعد اچانک رہا کر دیے گئے تھے۔ انہوں نے اپنی رہائی کے وقت ایک نجی ٹی وی چینل کو انٹرویو بھی دیا تھا۔

شیخ رشید نے اپنے انٹرویو میں کہا تھا کہ میں چلے پر گیا ہوا تھا۔ 9 مئی کے واقعات کی مذمت کرتا ہوں۔

شیخ رشید اپنی رہائی کے بعد وقتاً فوقتاً میڈیا سے گفتگو کرتے رہے، انہوں نے توقع ظاہر کی تھی کہ عام انتخابات میں پی ٹی آئی ان کے مقابلے میں امیدوار نہیں لائے گی مگر اب تحریک انصاف نے ان کے مقابلے میں امیدوار کھڑے کر دیے ہیں۔

سربراہ عوامی مسلم لیگ نے پی ٹی آئی کی جانب سے اپنے خلاف امیدوار کھڑے کرنے پر شکوے کا اظہار بھی کیا ہے۔ اور کہا ہے کہ راولپنڈی کے دونوں حلقوں سے کامیابی حاصل کروں گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

’بدلہ لینا ہے، چھوڑنا نہیں ہے‘، جذباتی شائقین کی حارث رؤف سے گفتگو سوشل میڈیا پر وائرل

مڈغاسکر کے دارالحکومت میں مظاہروں کے بعد کرفیو نافذ

شہباز شریف کی ڈونلڈ ٹرمپ سے تاریخی ملاقات، ’اب پاکستان کو مچھلی کھانے کے بجائے پکڑنے کا طریقہ سیکھنا چاہیے‘

لاہور میں ہیوی وہیکلز ڈرائیونگ ٹریننگ اسکول کا قیام، وزیر اعلیٰ پنجاب کا محفوظ سفر یقینی بنانے کا وژن

ملک کے شمال مشرق میں زلزلے کے جھٹکے، لوگ گھروں سے باہر نکل آئے

ویڈیو

’میڈن اِن پاکستان‘: 100 پاکستانی کمپنیوں نے بنگلہ دیشی مارکیٹ میں قدم جمالیے

پولیو سے متاثرہ شہاب الدین کی تیار کردہ الیکٹرک شٹلز چینی سواریوں سے 3 گنا سستی

وائٹ ہاؤس: وزیراعظم اور امریکی صدر کے درمیان اہم ملاقات ختم، فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی شریک تھے

کالم / تجزیہ

بگرام کا ٹرکٖ

مریم نواز یا علی امین گنڈا پور

پاکستان کی بڑی آبادی کو چھوٹی سوچ کے ساتھ ترقی نہیں دی جا سکتی