راولپنڈی میں موجود سعید آرٹس اکیڈمی افغانستان سے آنے والی طالبات کے لیے کسی نعمت سے کم نہیں ہے۔
افغانستان جہاں لڑکیوں کی تعلیم پر پابندی عائد کر دی گئی تھی، وہاں سے آنے والی بہت سی طالبات یہاں آرٹس اور اس سے متعلقہ شعبوں کی کوچنگ لے رہی ہیں۔
اس اکیڈمی کو چلانے والے استاد سید فیض احمد کے مطابق وہ گزشتہ کئی دہائیوں سے بچوں کو آرٹس سے جوڑ رہے ہیں۔ اس اکیڈمی میں اگرچہ پاکستانی بچے بھی ان کے پاس یہ فن سیکھتے ہیں لیکن ان میں بڑی تعداد افغان بچوں ہی کی ہے۔
یہاں سے جڑی طالبات جہاں پینٹنگ اور اسکیچنگ میں مہارت حاصل کر رہی ہیں وہیں انہیں یہ تشویش بھی لاحق ہے کہ وہ اپنی بقیہ رسمی تعلیم کیسے مکمل کریں گی؟ ان طالبات کو یہاں آکر بھی کن مشکلات کا سامنا ہے، دیکھیے ہماری ویڈیو اسٹوری میں۔