بھارتی مسافر کا ’یادگار‘ ہوائی سفر، ممبئی سے بنگلورو تک وقت بیت الخلا میں گزرا

جمعہ 19 جنوری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بھارتی ایئرلائن میں سفر کے دوران ایک مسافر کے ساتھ عجیب واقعہ پیش آیا، مسافر پورے سفر کے دوران بیت الخلا میں پھنسا رہا۔

انڈیا میں اسپائس جیٹ کی فلائٹ ممبئی سے بنگلورو جارہی تھی کہ اس دوران ایک مسافر بیت الخلا (ٹوائلٹ) میں پھنسا رہ گیا، طیارہ کوڈا انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر لینڈ ہوا تو جہاز کے بیت الخلا کا دروازہ توڑ کر مسافر کو باہر نکالا گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق متاثرہ مسافر 16 جنوری کو ممبئی سے بنگلورو جانے کے لیے اسپائس جیٹ کی فلائٹ میں سوار ہوا تھا، پرواز کے دوران وہ بیت الخلا گیا لیکن جب اس نے باہر نکلنے کے لیے دروازہ کھولنے کی کوشش کی تو وہ نہ کھل سکا۔

مسافر کافی دیر تک کوشش کرتا رہا لیکن دروازہ کھولنے میں ناکام رہا جس کی وجہ سے اسے تقریباً ڈیڑھ گھنٹے تک ٹوائلٹ میں ہی رہنا پڑا۔

مسافر نے پرواز کے عملے سے مدد طلب کی لیکن وہ بھی دروازہ کھولنے میں ناکام رہے،عملہ کے ارکان نے مسافر کو اس وقت تک رکنے کے لیے کہا جب تک کہ فلائٹ لینڈ نہ کرجائے۔

فلائٹ کوڈا انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اتری تو ٹیکنیشن کو بلایا گیا جس نے کافی مشقت کے بعد ٹوائلٹ کا دروازہ توڑ دیا۔ یوں مسافر باہر آیا۔

اس دوران مسافر ٹوائلٹ میں موجود رہا تو عملہ نے بیت الخلا کے دروازے کے نیچے سے ایک نوٹ اندر کھسکایا، نوٹ پر لکھا تھا کہ ‘سر! ہم نے دروازہ کھولنے کی پوری کوشش کی لیکن ہم  نہیں کھول سکے۔ گھبرائیں نہیں، ہم چند منٹوں میں اترنے والے ہیں۔

نوٹ پر لکھا تھا کہ ’براہ کرم کموڈ بند کریں اور اس پر بیٹھ جائیں۔ اور اپنے آپ کو محفوظ رکھیں۔ جیسے ہی مین دروازہ کھلے گا، انجینئر آ جائے گا۔ گھبرائیں نہیں۔‘

اس واقعے کے بعد اسپائس جیٹ نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے افسوس کا اظہار کیا ہے۔ ایئر لائن نے اپنے دفاع میں کہا ہے کہ یہ معاملہ 16 جنوری کا ہے۔ دروازے کے تالے میں خرابی کی وجہ سے ایسا ہوا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

نیپال: سیلاب کے بعد لوٹ مار، بہہ جانے والی بینک سیف سے لاکھوں روپے برآمد، 29 افراد گرفتار

زینب اور فاطمہ کو بی ایل اے نے اپنے مقاصد کے لیے استعمال کیا، وزیر داخلہ بلوچستان ضیا لانگو کی متاثرہ خواتین کے ہمراہ پریس کانفرنس

روس نے بین البراعظمی بیلسٹک میزائل ’آئی سی بی ایم‘ کا کامیاب تجربہ کرلیا

’کیا سنی دیول کو مسلمان کے کردار میں نہیں دیکھ سکتے؟‘، ’بٹوارا 1947‘ کی ناکامی پر شبانہ اعظمی حیران

لاہور میں طویل دھرنے کا عندیہ، ’اٹھانے کی کوشش کی تو اپنا شوق پورا کرلیں‘، حافظ نعیم

ویڈیو

زینب اور فاطمہ کو بی ایل اے نے اپنے مقاصد کے لیے استعمال کیا، وزیر داخلہ بلوچستان ضیا لانگو کی متاثرہ خواتین کے ہمراہ پریس کانفرنس

میڈیا طلبہ کی عملی تربیت، وی نیوز میں انٹرن شپ مکمل ہونے پر تقریب

ٹرمپ کا وینزویلا سے ’تاریخ کا سب سے بڑا تیل معاہدہ‘، 65 ارب بیرل ذخائر پر امریکی کنٹرول اور پیٹرول سستا ہونے کا دعویٰ

کالم / تجزیہ

ہم کیوں لکھتے ہیں؟

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں