کراچی میں غیرقانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث 2 رکنی گینگ گرفتار

جمعہ 19 جنوری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کراچی نے کارروائی کے دوران غیرقانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث گینگ کے 2 ملزمان کو گرفتار کرکے ہزاروں امریکی ڈالرز بھی برآمد کیے ہیں۔

ڈائریکٹر ایف آئی اے کراچی زون زعیم اقبال شیخ کی ہدایت پر حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث عناصر کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کے دوران ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کراچی نے کارروائی کے دوران غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث گینگ کے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ڈپٹی ڈائریکٹر اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کراچی ایاز مہر کی زیر نگرانی چھاپہ مار کارروائی کے دوران غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث گینگ کے 2 ملزمان کو گرفتار کرکے ان کی ملکیت سے لاکھوں مالیت کی غیر ملکی کرنسی برآمد کر لی گئی ہے۔

ملزمان محمد جاوید اور یاسین کو سول ہسپتال کراچی کے قریب سے گرفتار کیا گیا ہے، ملزمان حوالہ ہنڈی اور کرنسی کی غیر قانونی ایکسچینج میں ملوث تھے، گرفتار ملزمان بغیر لائسنس غیر ملکی کرنسی ایکسچینج میں بھی ملوث تھے۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق چھاپے کے دوران ملزمان سے مجموعی طور پر 22500 امریکی ڈالر سمیت موبائل فونز اور ہنڈی حوالہ سے متعلق پیغامات، ہنڈی حوالہ کے رجسٹرز بھی برآمد کر لیے گئے ہیں، ملزمان برآمد ہونے والی کرنسی کے حوالے سے حکام کو مطمئن نہ کر سکے۔

ایف آئی اے حکام نے ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے جبکہ دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بنگلہ دیش میں اپوزیشن جماعت بی این پی کے رہنما عزیز الرحمان فائرنگ سے جاں بحق

تیل کی ترسیل ٹرانسپورٹ کے بجائے پائپ لائن کے ذریعے کی جائے گی، حکومت کا بڑا منصوبہ سامنے آگیا

کوئی بامعنی مذاکرات کرنا چاہے گا تو عمران خان سے مشاورت کریں گے، پی ٹی آئی کا حکومتی پیشکش پر جواب

سمندری جہازوں کوقبضے میں لینا میری ٹائم قوانین کی خلاف ورزی، روس کا امریکی کارروائی پر ردعمل

خیبرپختونخوا حکومت دہشتگردوں کی اتحادی، آپریشن کا فیصلہ وفاقی کابینہ نے کرنا ہے، وزیر دفاع خواجہ آصف

ویڈیو

خیبرپختونخوا میں گورنر راج، کیا سہیل آفریدی کی چھٹی کا فیصلہ ہوگیا؟

تبدیلی ایک دو روز کے دھرنے سے نہیں آتی، ہر گلی محلے میں عوام کو متحرک کریں گے، سلمان اکرم راجا

کراچی میں منفرد  ڈاگ شو کا انعقاد

کالم / تجزیہ

امریکا تیل نہیں ایران اور چین کے پیچھے وینزویلا پہنچا

وینزویلا کی’فتح‘ کے بعد، دنیا کا نقشہ کیا بنے گا؟

منو بھائی کیوں یاد آئے؟