تیل کی ترسیل ٹرانسپورٹ کے بجائے پائپ لائن کے ذریعے کی جائے گی، حکومت کا بڑا منصوبہ سامنے آگیا

بدھ 7 جنوری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

حکومت نے ملک میں تیل کی ترسیل کو ٹرانسپورٹ کے بجائے پائپ لائن کے ذریعے منتقل کرنے کا منصوبہ تیار کرلیا ہے، جس پر عملدرآمد سے ترسیلی اخراجات میں کمی اور صارفین کو ریلیف ملنے کی توقع ہے۔

یہ بھی پڑھیں: نئے سال کا بڑا تحفہ، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا اعلان

وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک نے پٹرولیم سیکٹر کی کارکردگی پر میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ اس وقت ملک میں ڈیزل کی سپلائی 100 فیصد ٹرانسپورٹ کے ذریعے ہو رہی ہے، جبکہ پیٹرول کی سپلائی کا تقریباً 60 فیصد حصہ ٹرانسپورٹ پر انحصار کرتا ہے۔ پائپ لائن منصوبے سے لاگت میں کمی آئے گی اور نظام زیادہ مؤثر ہوگا۔

پٹرولیم ڈویژن کے مطابق منصوبے کے پہلے مرحلے میں فیصل آباد سے ٹھلیاں تک پائپ لائن بچھائی جائے گی۔ غیرقانونی آئل سپلائی چین کی روک تھام کے لیے ٹریکر سسٹم پر عملدرآمد بھی شروع کر دیا گیا ہے۔ اصلاحاتی ایجنڈے کے نتیجے میں گیس کی قیمتوں میں استحکام آیا ہے اور گیس سیکٹر کے گردشی قرض کے فلو کو زیرو کر دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ای سی سی اجلاس: گاڑیوں کی درآمد کا طریقہ کار تبدیل، پیٹرولیم ڈیلرز کے مارجن میں اضافے کی منظوری

وزیر پٹرولیم کا کہنا تھا کہ حکومت یا صارفین نے جو ایندھن استعمال کیا ہے اس کی ادائیگی ضروری ہے۔ حکومتی تین کمپنیوں کی ادائیگیوں کے معاملے پر ہائی پاورڈ کمیٹی قائم کی گئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ سیکٹر میں نئی سرمایہ کاری لانے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں اور آئل سپلائی چین اور آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کو درپیش مسائل پر توجہ دی جا رہی ہے۔

علی پرویز ملک کے مطابق او ایم سیز کو ایف بی آر کے ساتھ ادائیگیوں کے حوالے سے مسائل درپیش ہیں، جن کے حل کے لیے وزارت خزانہ کے ساتھ 2 سے 3 اجلاس ہو چکے ہیں، اور ایک ہفتے سے 10 دن میں پیشرفت متوقع ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایل پی جی انڈسٹری کے لیے نئی پالیسی تیار کی جائے گی، کیونکہ ایل پی جی سیکٹر ڈی ریگولیٹ ہے مگر قیمتیں ریگولیٹ ہو رہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم نے جامع قومی انرجی پلان کے لیے علیحدہ سیکریٹریٹ بنانے کی منظوری دیدی

وزیر پٹرولیم نے کہا کہ مائننگ سیکٹر کی ترقی کے لیے طویل المدتی پالیسی پر عملدرآمد ناگزیر ہے، اور ریکوڈک منصوبے میں سرمایہ کاری کے مراحل کا بھی جائزہ لیا جا رہا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سپریم لیڈر کے خلاف کسی بھی حملے کو اعلان جنگ سمجھا جائےگا، ایرانی صدر نے خبردار کردیا

غزہ امن بورڈ میں شمولیت کے لیے ایک ارب ڈالر دینا ہوں گے، ٹرمپ انتظامیہ نے 60 ممالک کو چارٹر بھیج دیا

اسرائیلی وزیراعظم نے غزہ ایڈوائزری پینل کی تشکیل پر اعتراض اٹھا دیا

سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے شامی صدر کا ٹیلیفونک رابطہ، خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال

کراچی گل پلازہ آتشزدگی: صدر زرداری کی وزیراعلیٰ سندھ کو تمام وسائل بروئے کار لانے کی ہدایت

ویڈیو

کراچی: گل پلازہ میں لگنے والی آگ پر دوسرے روز بھی قابو نہ پایا جا سکا، 6 افراد جاں بحق، عمارت کے کئی حصے منہدم

مردان جیل کے قیدی ہنر سیکھنے کے ساتھ ساتھ کمائی بھی کرنے لگے، مگر کیسے؟

کشمیری وازوان، ذائقوں کی روایت اور تاریخ

کالم / تجزیہ

منٹو کا ہم راہی

مصدق سے مادورو تک

یہ اظہارِ رائے نہیں، یہ سائبر وار ہے