شعیب ملک کی تیسری اہلیہ ثنا کا نئے سسرال میں والہانہ استقبال

اتوار 21 جنوری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک کے بھائی عدیل ملک نے اپنی تیسری بھابھی اداکارہ ثنا کے ساتھ نئے سسرال میں ان کے استقبال کی تصویر سوشل میڈیا پر تصویر جاری کی ہے۔

شعیب ملک کے بھائی عدیل ملک نے اپنی نئی بھابھی ثنا کو اپنی فیملی میں خوش آمدید کہتے ہوئے ایک تصویر فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر جاری کی ہے۔ تصویر میں شعیب ملک اور ثنا کے درمیان عدیل ملک کو کھڑے دیکھا جاسکتا ہے۔ عدیل ملک نے پوسٹ اپنے بھائی اور بھابھی کو ٹیگ کرتے ہوئے لکھا کہ ’ملک فیملی میں خوش آمدید بھابھی، دونوں ہمیشہ خوش رہیں۔‘

اسی کیپشن کے ساتھ جاری کی گئی اسٹوری کو شعیب ملک اور ثنا نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر ری شیئر بھی کیا۔ ثنا نے اپنے دیور کا شکریہ ادا کیا اور ساتھ میں لکھا کہ ’آمین، شکریہ علی۔‘

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Adeel Malik (@adeelmalik500)

عدیل ملک کی اس پوسٹ کے کمنٹ سیکشن میں سوشل میڈیا صارفین دعائیہ کمنٹس لکھنے کے بجائے اس شادی پر تنقید کرتے ہوئے اس کو وقتی اُبال قرار دیتے نظر آئے، ایک صارف نے لکھا کہ 4 دن کی چاندنی ہے پھر اندھیری رات ہے جبکہ ایک صارف کا کہنا تھا کتنی بھابھیوں کو ویلکم کریں گے۔

گزشتہ روز شعیب ملک نے پاکستانی گلوکار عمیر جسوال کی سابق منکوحہ ثنا جاوید سے تیسری شادی کی تصاویر سوشل میڈیا پر جاری کرکے سب کو حیران کردیا تھا۔ شادی کی تصاویر سوشل میڈیا پر جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئیں اور نوبیاہتا جوڑی کو شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

سوشل میڈیا صارفین نے شعیب ملک کا سابق اہلیہ بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کو چھوڑ کر ثنا جاوید سے شادی کرنا پسند نہیں آیا، بیشتر صارفین عمیر جسوال کو ملنے والے دھوکے پر بھی آنسو بہاتے نظر آئے تھے۔

گزشتہ برس ستمبر میں عمیر جسوال کے بھائی کی شادی میں ثنا اور عمیر جسوال کی عدم موجودگی، ان کے درمیان علیحیدگی کی افواہوں کو جنم دے گئی تھی لیکن ثنا اور عمیر نے معاملے پر کوئی مؤقف جاری نہیں کیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ کاجا کالاس اسٹریٹجک مذاکرات کے لیے یکم جون کو اسلام آباد پہنچیں گی

یو ایف او فائلز جاری ہونے کے بعد نئی بحث: حقیقت، راز یا محض غلط فہمیاں؟

اگر مختلف چیٹ بوٹس کو انسانوں پر حکومت سونپی جائے تو کیا ہوگا؟ دلچسپ نتائج، گروک نے تباہی مچا دی

ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل: اوپن اے آئی کا آئی فون کو ٹکر دینے کے لیے اسمارٹ فون لانے کا فیصلہ

کراچی: ڈکیتی ناکام ہونے پر مبینہ ڈاکو نے خود کا خاتمہ کرلیا، معاملہ شرمندگی کا یا کچھ اور؟

ویڈیو

عرفات منہاس ون ڈے ڈیبیو میں 5 وکٹیں لینے والے پاکستان کے پہلے بولر بن گئے

امریکا کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے حقیقی دوستی والے تعلقات ہیں، امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ

فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اسحاق ڈار کا دوٹوک اعلان

کالم / تجزیہ

اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟

بڑے شہر نگل جاتے ہیں

عید الاضحی ، بھارتی مسلمان اور ہندو شاؤنزم