میں یہاں وزیراعظم بننے نہیں آیا: نواز شریف کا مانسہرہ میں خطاب

پیر 22 جنوری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ جن کی 10 سال تک خیبرپختونخوا میں حکومت رہی، انہوں نے اس صوبے کے لیے کیا کیا؟ ظالموں نے پاکستان کا ستیا ناس کردیا، میرے دور حکومت میں مہنگائی نہیں تھی۔

سابق وزیراعظم محمد نواز شریف نے مانسہرہ میں مسلم لیگ ن کے ایک بڑے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج کتنے برسوں کے بعد مانسہرہ آیا ہوں، آپ بھی نواز شریف کے بغیر اداس ہوئے ہوں گے، نواز شریف آپ سے زیادہ اداس ہوا۔ لوگوں نے نواز شریف کو آپ سے کتنا دور کردیا، کبھی جیل میں ڈالا، کبھی لندن بھیجا، کبھی کہاں اور کبھی کہاں۔ آج 10 برسوں بعد دوبارہ آپ سے مل کر خوشی ہوئی ہے۔

نواز شریف نے کہا کہ مانسہرہ میں آج ہیلی کاپٹر سے آیا ہوں اور گاڑی میں گھوما ہوں، یہاں کچھ نہیں بدلا ہے، مانسہرہ وہی 40 سال پہلا والا ہے، 10 سال جن کی حکومت خیبرپختونخوا میں رہی ہے، انہوں نے خیبرپختونخوا اور مانسہرہ میں کیا کیا؟

انہوں نے کہا کہ میں یہاں آج وزیراعظم بننے کے لیے نہیں آیا، یہاں الیکشن لڑنے کے لیے آیا ہوں، مریم یہاں الیکشن لڑنے کے لیے نہیں آئی، مریم نے مجھے کہا کہ مانسہرہ جلسے میں ضرور آپ کے ساتھ جانا ہے۔ نوازشریف نے کہا کہ مانسہرہ میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی، 10  سال یہاں جس کی حکومت رہی ہے انہوں نے یہاں کیا بنایا۔ پچھلی حکومت نے خیبرپختونخوا میں تباہی لائی۔

نوازشریف نے کہا کہ موٹر وے جا کر دیکھو وہاں آپ کو تبدیلی نظر آئے گی، جب موٹروے مکمل ہوئی تو میں جیل میں تھا، ہماری حکومت رہتی تو یہاں ایئرپورٹ قائم ہوچکا ہوتا، اور میرپور سے منگلا ڈیم تک موٹروے ہوتی، ہمارےدور میں ملک ترقی کی راہ پر گامزن تھا، ن لیگ کے دور میں ہر شخص کے پاس روزگار تھا۔

قائد مسلم لیگ ن کا کہنا تھا کہ ہمارے دور میں ملک میں مہنگائی نام کی کوئی چیز نہیں تھی، ان ظالموں نے ہماری چلتی ہوئی حکومت کو گھر بھیجا، ان ظالموں نے ملک کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا، مانسہرہ والو آپ اس کی جھوٹی باتوں میں کیوں آئے، میں آپ سے وعدہ کرتا ہوں یہاں کراچی سے مانسہرہ ٹرین چلے گی، مانسہرہ والی موٹروے بالاکوٹ اور گلگت تک جائے گی، میری حکومت ہوتی تو مانسہرہ کا کوئی نوجوان بیروزگار نہ رہتا، ہماری حکومت بنتی ہے تو آپ کو سستی اشیا مہیا کریں گے۔

سابق وزیراعظم نے کہا کہ اگر 5 ججز نواز شریف کو نہ نکالتے تو مانسہرہ آج خوبصورت ترین شہر ہوتا اور عین ممکن ہے کہ یہاں آج میٹرو بس چل رہی ہوتی اور اسلام آباد سے مانسہرہ اور مانسہرہ سے مظفرآباد ایک خوبصورت ٹرین چل رہی ہوتی۔ موجودہ حالات دیکھ کر خوشی نہیں ہو رہی۔

نوازشریف نے کہا کہ ہم خود شہریوں کو کمپیوٹر مہیا کریں گے، میں نے کراچی تک موٹروے بنانے کا منصوبہ بنایا ہوا تھا، یہ منصوبہ کراچی سے سکھر تک آ کر رک گیا، پچھلی حکومت نے سکھر سے آگے موٹروے نہیں بنائی، یہ کتنا بڑا ظلم ہے، ہم نے ملک سے لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ کیا، گیس سستی کیا، لوگوں کو روزگار دیا اور پاکستان میں جگہ جگہ میٹرو بس بنائی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

27ویں آئینی ترمیم کے خلاف دسمبر میں وکلا کے لانگ مارچ کی تیاریاں شروع

اینٹوں کے بھٹہ مزدوروں کا احتجاج، ڈھاکا اور اریچہ ہائی وے ڈھائی گھنٹے تک بند رہی

شاہزیب خانزادہ کے ساتھ بدتمیزی کیوں کی؟ ویڈیو بنانے والے شاہد بھٹی نے پہلی بار ساری کہانی بیان کردی

جاپان میں 50 سالہ بدترین آگ، 170 سے زائد عمارتیں جل گئیں، ایک ہلاک

لیونل میسی کے باڈی گارڈ کی شدید فٹنس روٹین نے انٹرنیٹ پر دھوم مچا دی

ویڈیو

مردوں کےعالمی دن پر خواتین کیا سوچتی ہیں، کیا کہتی ہیں؟

کوئٹہ کے مقبول ترین روایتی کلچوں کا سفر تندور کی دھیمی آنچ سے دلوں تک

27ویں ترمیم نے چیخیں نکلوا دیں، فیض حمید کیس میں بڑا کھڑاک

کالم / تجزیہ

پاک افغان تناؤ، جے شنکر کے بیان سے امید باندھیں؟

تحریک انصاف کو نارمل زندگی کی طرف کیسے لایا جائے؟

فواد چوہدری کی سیز فائر مہم اور اڈیالہ جیل کا بھڑکتا الاؤ