8 فروری کو شیر پر مہر لگا کر کامیاب کرائیں تاکہ ملک خوشحالی کی طرف گامزن ہو، مریم نواز

پیر 22 جنوری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

مسلم لیگ کی رہنما مریم نواز نے کہا ہے کہ نواز شریف صاحب مانسہرہ والوں نے آج اپنا فیصلہ سنا دیا ہے،8 فروری کو شیر پر مہر لگا کر کامیاب کرائیں تاکہ ملک خوشحالی کی طرف گامزن ہو، مانسہرہ والے نوازشریف سےبے حد محبت کرتے ہیں۔

مریم نواز نے مانسہرہ میں مسلم لیگ ن کے ایک بڑے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف نے 10 سال بعد مانسہرہ سے الیکشن لڑنے کافیصلہ کیا ہے، کیپٹن صفدر نے آپ کی خدمت میں دن رات ایک کیا، مانسہرہ والوں سے جھوٹ بولاگیا، جنہوں نے لوگوں سے نوکریوں کا وعدہ کیا وہ کدھر ہیں؟ پچھلی حکومت نے خیبر پختونخوا میں تباہی کے سوا کچھ نہیں کیا۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ کوئی ایک اورنج لائن خیبرپختونخوا میں دکھا دو جو آپ نے بنائی ہو، جو مخالفت کرتے تھے ان کوخیبر پختونخوا میں جنگلا بس بنانا پڑی، جو تنقید کرتے ہیں ان کی کارکردگی صفر ہے، یہاں پر نوازشریف کے بدترین مخالف کی حکومت تھی۔

ان کا کہنا تھا کہ مخالفت کے باوجود ہم نے ترقی کا سفر یہاں رکنے نہیں دیا، اچھے سکول ،کالجز، یونیورسٹیاں آپ کا حق بھی ہے، مانسہرہ والو مستقبل کا سوچ سمجھ کر فیصلہ کرنا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بری امام میں گھروں کے انہدام کا کیس وفاقی آئینی عدالت میں سماعت کے لیے مقرر

آئندہ مانیٹری پالیسی میں شرح سود برقرار رہے گی؟

انسانی شعور کو کوانٹم عمل سے سمجھا جا سکتا ہے، آکسفورڈ کے سائنسدان کا دعویٰ

قومی سلامتی کمیٹی کا بھارت کو سخت پیغام، کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دیا جائے گا

سکھر میں ٹوپی کس نے اتاری؟ گورنر سندھ نہال ہاشمی کی وائرل ویڈیو پرنئی بحث چھڑ گئی

ویڈیو

قومی سلامتی کمیٹی کا بھارت کو سخت پیغام، کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دیا جائے گا

کرکٹ اسٹیڈیم میں اسمبلی اجلاس، پشاور کے شہری کیاکہتے ہیں؟

پاکستان کی کوششوں سے امن قائم ہو گا، اسلام آباد کے شہریوں کی رائے

کالم / تجزیہ

عالمی دن پر کتاب سے مکالمہ

جنگ اور جنگ بندی کے مابین مرتب کیے 9 نتائج

لاہور پر ’مغل اعظم‘ کی یلغار