نواز شریف کو پہلی مرتبہ وزیراعظم میں نے بنوایا، سینیئر صحافی غلام حسین

جمعہ 26 جنوری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سینیئر صحافی غلام حسین نے دعویٰ کیا ہے کہ میاں محمد نواز شریف پہلی بار وزیر اعظم ان کی ہی وجہ سے بنے تھے۔

وی نیوز کے پروگرام ’صحافت اور سیاست‘ میں گفتگو کرتے ہوئے غلام حسین نے کہا کہ نوازشریف نے ویٹرن صحافی مجیب الرحمٰن شامی سے بھی اس بات کا اظہار کیا تھا کہ وہ پہلی مرتبہ غلام حسین کی وجہ سے وزیراعظم بنے۔

غلام حسین نے کہا کہ ’جنرل ضیاالحق سادہ اور مخلص انسان تھے اور نیوکلیئر بم کے حوالے سے میری بات پر ضیالحق نے مجھے پسند کیا‘۔

انہوں نے کہا کہ امیر پیسے سے  اقتدار میں آتا ہے تو پھر مزید پیسے بناتا ہے جس وجہ سے غریب مرتا جاتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ’نوازشریف نے میرے گھر پر حملے کروائے‘۔

غلام حسین نے کہا کہ جب سابق وزیراعظم اور بانی چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی ذوالفقار علی بھٹو کو 4 اپریل 1979 کو پھانسی دی گئی تھی تو اس بات کا انہیں 4 روز پہلے ہی بتا دیا گیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ ’میں آج بھی کہتا ہوں کہ عمران خان باقیوں سے بہتر ہے اور آج بھی 90 فیصد عوام ان کے ساتھ ہے‘۔

ان کا کہنا تھا کہ سابق چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کا یہ منصب نہیں تھا کہ وہ عمران خان کی حکومت کی کارکردگی کا تجزیہ کرتے۔

غلام حسین نے عمران خان کو پیش آنے والی مشکلات کا ذمے دار ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو قرار دیتے ہوئے کہا کہ ’بنیادی طور پر بشریٰ بی بی نے عمران خان کا ستیا ناس کیا‘۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

خیبرپختونخوا: امن کمیٹی کے نام پر دہشتگرد سرگرمیاں، جنوبی اضلاع میں شہری عدم تحفظ کا شکار

سانحہ پمز، بچوں کو کیوں نہ بچایا جا سکا؟، تحقیقاتی کمیٹی نے 11 صفحات پر مشتمل رپورٹ جاری کردی

خیبر پختونخوا: بنوں اور لکی مروت میں پولیس امن کمیٹی کا منصوبہ ناکام

امریکا میں سندھ طاس معاہدے پر عالمی سیمینار، بھارتی اقدامات خطے کی سلامتی کے لیے خطرناک قرار

روزگار، تعلیم، صحت اور ڈیجیٹل معیشت، افتخار گیلانی کا آزاد کشمیر کی ترقی کے لیے روڈ میپ سامنے آگیا

ویڈیو

ہمارا نظامِ صحت سڑ چکا، سانحہ پمز کی انکوائری رپورٹ سے تمام حقائق سامنے آجائیں گے، وزیر صحت مصطفیٰ کمال

وزیر داخلہ محسن نقوی کا کراچی پاسپورٹ آفس اور ایئرپورٹ کا دورہ، سہولیات میں اضافے کا اعلان

زینب اور فاطمہ کو بی ایل اے نے اپنے مقاصد کے لیے استعمال کیا، وزیر داخلہ بلوچستان ضیا لانگو کی متاثرہ خواتین کے ہمراہ پریس کانفرنس

کالم / تجزیہ

ہم کیوں لکھتے ہیں؟

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں