جذام کی روک تھام کا عالمی دن آج، عوام میں شعور بیدار کرنا ناگزیر

اتوار 28 جنوری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان سمیت دنیا بھر میں ہر سال عالمی یوم جذام (کوڑھ) جنوری کے آخری اتوار کو منایا جاتا ہے۔ اس دن کے منانے کا مقصد لوگوں کی توجہ جذام کے موذی مرض کی طرف مبذول کرانے کے ساتھ ساتھ ان میں یہ احساس بیدار کرنا کہ جذام کی بیماری کے علاج کے سلسلے میں لوگوں میں کس حد شعور پیدا کرنے کی ضرورت ہے۔

اِسی ضرورت کے پیشِ نظر 1953 میں جذام کا عالمی دن منانے کا آغاز ہوا تھا۔

عالمی ادارہ صحت ( ڈبلیو ایچ او) نے رواں سال کے لیے جذام کے عالمی دن 2024 کا موضوع ’جذام کو شکست دو‘ منتخب کیا گیا ہے۔ یہ موضوع اس دن کے دُہرے مقاصد جذام سے وابستہ بدنما داغ کو مٹانا اور اس بیماری سے متاثرہ لوگوں کے وقار کو فروغ دینے کو اجاگر کرتا ہے۔

’جذام کو شکست دو‘ کا موضوع اس بیماری کے خاتمے کے لیے طبی کوششوں کے ساتھ ساتھ جذام کے سماجی اور نفسیاتی پہلوؤں کے مسائل کو حل کرنے کی ضرورت کیلئے ایک طاقتور یاد دہانی کا کام کرتا ہے۔ جو ایک ایسی دنیا کا مطالبہ کرتا ہے جہاں کوڑھ کا مرض اب بدنامی کا باعث نہیں ہے بلکہ تمام افراد کے لیے ہمدردی اور احترام کا مظاہرہ کرنے کا سبب بنے۔

جذام (کوڑھ) کے عالمی دن کی مناسبت سے ملک بھر میں سرکاری، غیر سرکاری، نجی اور صحت کے اداروں /تنظیمیوں کے زیر اہتمام مختلف پروگرامز اور تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا تاکہ عام آدمی کو جذام کی بیماری اور اس کے علاج معالجہ سمیت سماجی اور نفسیاتی پہلووں سے روشناس کرایا جا سکے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp