11 سالہ بچے نے فنگر بورڈنگ کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا

جمعرات 1 فروری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ورجینیا کے 11 سالہ لڑکے نے 1 منٹ میں فنگر بورڈ پر سب سے زیادہ اولیز بنانے کا گنیز ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔

نیا ریکارڈ قائم کرنے والے لڑکے جولین کزما نے کہا کہ انہیں فنگر بورڈز سے ان کے دوستوں نے متعارف کرایا تھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ انہوں نے خوب پریکٹس کی اور وہ اس میں ماہر ہوگئے۔

جولین نے کہا کہ ’میں ہر جگہ فنگربورڈ کھیلنا شروع کردیتا ہوں خواہ وہ اسکول میں دوپہر کے کھانے کا وقفہ ہو، میں گھر پر ہوں یا والدہ اور بہن کے ساتھ شاپنگ پر گیا ہوتا ہوں‘۔

 

کزما نے 1 منٹ میں فنگر بورڈ پر سب سے زیادہ اولیز بنانے کے گنیز ورلڈ ریکارڈ کو چیلنج کرنے کا فیصلہ کیا۔ اولی ایک چال ہے جہاں بورڈ کے چاروں پہیے زمین چھوڑ دیتے ہیں اور پھر واپس زمین پر آجاتے ہیں۔

جولین نے 1 منٹ میں 128 اولی کے ساتھ کامیابی سے ریکارڈ توڑ دیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ مستقبل میں مزید فنگر بورڈنگ ریکارڈز کے حصول کی کوشش کریں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp