مچھ میں سیکیورٹی فورسز کا کلیئرنس آپریشن مکمل، 24 دہشتگرد ہلاک

جمعہ 2 فروری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سیکیورٹی فورسز نے مچھ میں دہشتگردوں کے خلاف جوابی کارروائی کے بعد کلیئرنس آپریشن مکمل کرلیا ہے، کلیئرنس آپریشن کے دوران 24 دہشتگرد ہلاک ہوگئے ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 29 اور 30 جنوری کی درمیانی رات دہشتگردوں نے بلوچستان میں مچھ اور کولپور کمپلیکس پر حملہ کیا، پاک فوج نے جوابی کارروائی کر کے دہشتگردوں کے حملے کو پسپا کردیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگردوں کا حملہ پسپا کرنے کے بعد پاک فوج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے میں کلیئرنس آپریشن  شروع کیا، جو اب مکمل کرلیا گیا ہے، کلیئرنس آپریشن کے دوران 24 دہشتگرد ہلاک ہوئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز کے کلیئرنس آپریشن کے دوران ہلاک ہونے والے دہشت گردوں میں شہزاد بلوچ، عطا اللہ، صلاح الدین، عبدالودود اور ذیشان اہم دہشت گرد ہیں، باقی دہشت گردوں کی شناخت کا عمل جاری ہے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ کلیئرنس آپریشن کے دوران دہشتگردوں سے فائرنگ کے تبادلے میں 2 معصوم شہری شہید ہوئے، جبکہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے 4 اہلکار شہید ہوئے۔

ترجمان نے کہاکہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کا دہشتگردوں کو مؤثر جواب دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ان کے بے لوث عزم کا ثبوت ہے کہ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز ملک میں امن و استحکام کو یقینی بنانے کے لیے قانون نافذ کرنے والے دیگر اداروں کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑی ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

عالمی برادری فلسطینی عوام کے حقِ خودارادیت کا احترام کرے، اعلانات سے بڑھ کر عملی اقدامات کرنا ہوں گے، وزیراعظم محمد شہباز شریف

’انتہائی کم فیول ایوریج‘ پاک سوزکی کی آلٹو اب پاکستان کے باہر بھی چلے گی

پاکستان اور چین کا تزویراتی تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

کیلیفورنیا مسجد پر حملہ کرنے والوں کے بیانیے کی تشہیر کے جرم میں 17 سالہ لڑکی  کے خلاف فرد جرم عائد

اسٹاک ایکسچینج میں مثبت آغاز، انڈیکس میں 400 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ

ویڈیو

عالمی برادری فلسطینی عوام کے حقِ خودارادیت کا احترام کرے، اعلانات سے بڑھ کر عملی اقدامات کرنا ہوں گے، وزیراعظم محمد شہباز شریف

گھر میں پودے لگائیں، کچرا بیچیں، پنجاب حکومت سے ہزاروں روپے حاصل کریں

لانگ مارچ کے لیے چندہ اصل میں عوام کے جیبوں پر ڈاکا ہے، پشاور کے شہری حکومت پر برس پڑے

کالم / تجزیہ

خیبرپختونخوا کے زیادہ تر مریض علاج کروانے پمز کیوں آتے ہیں؟

پاکستان ہاکی کا زوال کیسے ختم ہوگا؟

سلام سسٹر رضیہ نورین!