بلوچستان کے ضلع مچھ میں دہشت گردوں کے حملے کے خلاف سیکیورٹی فورسز کا آپریشن دوسرے روز بھی جاری رہا جس کے دوران 11 دہشت گردوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا۔
https://twitter.com/ctd_balochistan/status/1752634271725134148
ترجمان محکمہ انسداد دہشت گردی کے مطابق حالیہ کلیئرینس آپریشن کے دوران سی ٹی ڈی نے 11 دہشت گرد مار دیے جبکہ دہشت گردوں کی جانب سے یرغمال بنائے گئے 7 شہروں کو بھی بہ حفاظت بازیاب کروا لیا گیا۔ علاوہ ازیں دوران آپریشن دہشت گردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود بھی برآمد کرلیا گیا۔
مزید پڑھیں
یاد رہے کہ گزشتہ روز افواج پاکستان کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے جاری کردہ بیان کے مطابق مچھ اور کولپور میں سیکیورٹی فورسز نے کارروائی کرتے ہوئے 3 ممکنہ خود کش حملہ آوروں سمیت 9 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا تھا جبکہ 3 دہشت گرد زخمی ہو ئے تھے۔
دہشت گردوں کے خلاف لڑتے ہوئے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے 4 بہادر جوانوں نے جام شہادت نوش کیا جبکہ 2 معصوم شہری بھی شہید ہوئے۔
CTD Balochistan and LEAs have also recovered weapons , ammunition and explosives from the custody of terrorists in #Mach. We are sons of soil and will not let anyone destroy the peace and tranquility of motherland. #SabsepahlePakistan #Operationlonghaul pic.twitter.com/WieQKwUo6V
— CTD Balochistan Police Official (@ctd_balochistan) January 31, 2024
واضح رہے کہ بلوچستان کے علاقے مچھ اور کولپور میں کالعدم علیحدگی پسند تنظیم بلوچ لبریشن آرمی نے سرکاری اور نجی عمارتوں پر راکٹ، بم اور گولیوں سے حملہ کیا تھا۔