انڈر 19 ورلڈ کپ: پاکستان کی بنگلادیش کو شکست دے کر سیمی فائنل میں رسائی

ہفتہ 3 فروری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کی انڈر 19 کرکٹ ٹیم نے آئی سی سی ورلڈ کپ کے سپر 6 مرحلے کے اہم میچ میں بنگلادیش کو شکست دیتے ہوئے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے۔

جنوبی افریقہ کے شہر بینونی میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان انڈر19 کرکٹ ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 155 رنز اسکور کیے۔

پاکستان کی جانب سے عرفات منہاس 34 رنز بنا کر ٹاپ اسکورر رہے، اس کے علاوہ شاہزیب خان 26، شامل حسین اور علی اسفند نے 19،19 رنز بنائے۔

بنگلہ دیشی بولرز کی جانب سے روہانات بورسن اور شیخ جبون نے 4،4 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، جبکہ محفوظ الرحمان نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

اس کے بعد جب بنگلہ دیش کی بیٹنگ کا آغاز ہوا تو پاکستانی بولر عبید شاہ نے تباہ کن بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 5 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھاتے ہوئے ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔

اس کے علاوہ علی رضا نے 3 کھلاڑی آؤٹ کیے جبکہ محمد ذیشان کے حصے میں ایک وکٹ آئی۔

واضح رہے کہ پاکستان نے سنسنی خیز مرحلے کے بعد میچ 5 رنز سے جیتتے ہوئے سیمی فائنل میں جگہ بنا لی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے ٹوکنائزیشن، وزیر خزانہ کی عالمی وفد سے ملاقات

کرکٹ بورڈ کو الٹی میٹم دینے کی بھارتی خبریں غلط اور غیر مستند ہیں، بنگلادیش

ایران کیخلاف کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دیا جائے گا، آرمی چیف کا دشمنوں کو سخت انتباہ

جواہر لال نہرو یونیورسٹی میں مودی کے خلاف پھر نعرے، احتجاج ملک بھر میں پھیل گیا

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کو سندھ آنے پر خوش آمدید کہیں گے، شرجیل میمن

ویڈیو

کراچی میں منفرد  ڈاگ شو کا انعقاد

جعلی مقدمات قائم کرنے سے لوگ ہیرو بن جاتے ہیں، میاں داؤد ایڈووکیٹ

عمران خان نے کہا تھا کہ ’فوج میری ہے اور میں فوج کا ہوں‘، شاندانہ گلزار

کالم / تجزیہ

امریکا تیل نہیں ایران اور چین کے پیچھے وینزویلا پہنچا

وینزویلا کی’فتح‘ کے بعد، دنیا کا نقشہ کیا بنے گا؟

منو بھائی کیوں یاد آئے؟