قومی کرکٹ ٹیم کے جارحانہ بلے باز اعظم خان کی انٹرنیشنل لیگ ٹی20 میں دھواں دھار بیٹنگ، ایکشن سے بھرپور کھیل میں اعظم خان نے دھماکا خیز اننگز کھیلتے ہوئے آئی ایل ٹی20 میں تیز ترین ففٹی کا نیا ریکارڈ بنا ڈالا۔
متحدہ عرب امارات میں جاری لیگ کے ایک سنسنی خیز مقابلے میں ڈیزرٹ وائپرز کے وکٹ کیپر بلے باز اعظم خان نے گزشتہ روز گلف جائنٹس کے خلاف شاندار میچ جیتنے والی کارکردگی دکھائی، اور 18 گیندوں پر نصف سینچری بنا ڈالی۔
مزید پڑھیں
گلف جائنٹس کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی، قومی ٹیم کے سابق فاسٹ بولر محمد عامر نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے 3 اہم وکٹیں حاصل کیں، گلف جائنٹس 20 اوورز کے میچ میں 160 رنز ہی بنا سکی اور تمام کھلاڑی آؤٹ ہوگئے۔
رنز کے تعاقب میں ڈیزرٹ وائپرز نے اعظم خان کی شاندار کارکردگی کی بدولت جلد ہی میچ پر قابو پالیا۔ بلے باز اعظم خان نے صرف 18 گیندوں پر میچ وننگ نصف سنچری بنا کر جیت ڈیزرٹ وائپرز کے نام کی۔
Azam Khan lights up the #ILT20 with the fastest-ever fifty in the tournament's history [18 balls] 💪
🔥 50 runs
🏏 20 balls
☄️ 4 Sixes
💎 5 Fours
⚡️ 250 strike-rate#ILT20 #azamkhan pic.twitter.com/kUW1XckOHx— Muhammad Ali Chughtai (@IMALI_99) February 3, 2024
اعظم خان کی تیز ترین نصف سینچری نے ویسٹ انڈیز کے آل راؤنڈر کیرون پولارڈ کے پچھلے ریکارڈ کو پیچھے چھوڑ دیا ہے، انہوں نے 19 گیندوں میں یہ سنگ میل حاصل کیا تھا۔
اعظم خان نے اپنی اننگز میں 5 چوکے اور 4 چھکے لگائے، جس کے نتیجے میں ان کا اسٹرائیک ریٹ 250 پر پہنچ گیا۔
اعظم خان کی اس کی دھماکہ خیز اننگز نے ڈیزرٹ وائپرز کو 17ویں اوور کے اندر فتح سے ہمکنار کیا اور ڈیزرٹ وائپرز نے 6 وکٹوں سے یہ میچ اپنے نام کیا۔