شاہین اور عامر ایک ہی ٹیم میں، دونوں کھلاڑی ایک دوسرے کے بارے میں کیا کہتے ہیں؟

جمعرات 25 جنوری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

فاسٹ بولر محمد عامر اور شاہین شاہ آفریدی انٹرنیشنل لیگ ٹی20 میں ایک ہی ٹیم ڈیزرٹ وائپرزمیں کھیل رہے ہیں، میچ کے بعد دونوں کھلاڑیوں نے ایک دوسرے کی تعریفوں کے پل باندھ دیے، شاہین شاہ آفریدی کہتے ہیں کہ محمد عامر سے بہت کچھ سیکھا ہے جبکہ محمد عامر، شاہین شاہ آفریدی کی بولنگ کے معترف نظر آئے۔

انٹرنیشنل لیگ ٹی20 کی ٹیم ڈیزرٹ وائپرز میں ایک ساتھ کھیلتے ہوئے محمد عامر اور شاہین شاہ آفریدی نے اپنی بولنگ جوڑی کو خوش آئند قرار دیا، شاہین شاہ آفریدی نے کہا کہ 2019 میں ایک ساتھ انٹرنیشنل کرکٹ کھیلی تھی محمد عامر سے اس وقت بھی بہت کچھ سیکھا تھا اور آج بھی پارٹنر شپ میں بولنگ کرتے ہوئے بہت کچھ سیکھنے کو ملا ہے۔

’کوشش یہی تھی کہ پارٹنرشپ کے ساتھ بولنگ کریں اور جلدی وکٹیں حاصل کرکے ٹیم کو جیت دلائیں‘۔

شاہین شاہ آفریدی نے کہا کہ آئندہ میچوں میں بھی کافی چیزیں سیکھنے کو ملیں گی، ڈریسنگ روم میں عامر بھائی سے بہتر گفتگو ہوتی ہے جو مجھے انٹرنیشنل کرکٹ میں کام آئے گی۔ شائقین کرکٹ سے گزارش کرتے ہیں کہ انٹرنیشنل لیگ دیکھنے آئیں تاکہ آپ کی سپورٹ سے ہمیں حوصلہ ملے اور مزید بہتر پرفارم کرنے کی کوشش کریں۔

محمد عامر نے شاہین شاہ آفریدی کے ساتھ بولنگ جوڑی بنانے کے لیے اپنی ٹیم ڈیزرٹ وائپرز کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ شاہین نے اچھی بولنگ کی، کسی بھی فارمیٹ میں آپ بولنگ پارٹنر شپ کے ساتھ ہی کرتے ہیں۔ اچھی بات یہ تھی کہ دونوں ایک دوسرے کے ساتھ مشورہ کر رہے تھے کہ پچ کی صورت حال کیا ہے، گیند سوئنگ ہو رہی ہے یا نہیں ہو رہی۔

محمد عامر نے کہا کہ جیسے ہی ایک دو اوورز گزر جاتے ہیں تو بلے باز سیٹ ہو جاتا ہے پھر اس کو آؤٹ کرنا مشکل ہوجاتا ہے، لیکن ہم دونوں کے درمیان کمیونیکیشن اچھی تھی کیونکہ پہلے بھی ساتھ کھیل چکے تھے تو اس  لیے ہمیں زیادہ مسئلہ نہیں ہوا اور ہم نے بہتر طریقے سے بولنگ کی۔

محمد عامر نے کرکٹ شائقین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آپ لوگوں کا پیار ہمیں مل رہا ہے، ہم دونوں آج اکٹھے کھیل رہے ہیں یہ ڈیزرٹ وائپر کی کاوشوں کا نتیجہ ہے کہ انہوں نے ہم دونوں کو ایک ہی ٹیم میں رکھا تاکہ آپ لوگوں کو بہترین انٹرٹینمنٹ میسر آسکے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ کاجا کالاس اسٹریٹجک مذاکرات کے لیے یکم جون کو اسلام آباد پہنچیں گی

یو ایف او فائلز جاری ہونے کے بعد نئی بحث: حقیقت، راز یا محض غلط فہمیاں؟

اگر مختلف چیٹ بوٹس کو انسانوں پر حکومت سونپی جائے تو کیا ہوگا؟ دلچسپ نتائج، گروک نے تباہی مچا دی

ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل: اوپن اے آئی کا آئی فون کو ٹکر دینے کے لیے اسمارٹ فون لانے کا فیصلہ

کراچی: ڈکیتی ناکام ہونے پر مبینہ ڈاکو نے خود کا خاتمہ کرلیا، معاملہ شرمندگی کا یا کچھ اور؟

ویڈیو

عرفات منہاس ون ڈے ڈیبیو میں 5 وکٹیں لینے والے پاکستان کے پہلے بولر بن گئے

امریکا کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے حقیقی دوستی والے تعلقات ہیں، امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ

فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اسحاق ڈار کا دوٹوک اعلان

کالم / تجزیہ

اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟

بڑے شہر نگل جاتے ہیں

عید الاضحی ، بھارتی مسلمان اور ہندو شاؤنزم