انٹرنیشنل لیگ ٹی 20 سیزن 2 میں کھلاڑیوں کی وائلڈ کارڈ انٹری متعارف

ہفتہ 6 جنوری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

انٹرنیشنل لیگ ٹی 20 (آئی ایل ٹی) نے سیزن 2 کے لیے سپر سب اور وائلڈ کارڈ متعارف کرا دیا، ہر ٹیم کے پاس اننگز کا پہلا اوور مکمل ہونے کے بعد میچ کے کسی بھی مرحلے پر ایک کھلاڑی کو متبادل بنانے کا آپشن ہوگا، اگر ٹیم چاہے تو سپر سب کو دوسری اننگز کے آغاز سے ہی متعارف کرایا جاسکتا ہے۔

ہیڈ کوچ سپر سب کو چوتھے امپائر کے لیے نامزد کرے گا اور فیلڈ امپائر سپر سب متعارف کرانے کے لیے اشارہ کرے گا۔ سپرسب میچ کے آغاز کے بعد یا ایک اوور مکمل ہونے کے بعد یا کسی بلے باز کی صورت میں، وکٹ گرنے یا اوور کے دوران کسی بھی وقت ریٹائر ہونے والے بلے باز کی صورت میں متعارف کرایا جاسکتا ہے۔

باؤلنگ ٹیم وکٹ گرنے پر سپر سب کا استعمال بھی کرسکتی ہے لیکن اگر وکٹ درمیان میں گرگئی ہو تو سپر سب کو اس اوور میں بقیہ گیندیں پھینکنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ ہر فرنچائز کو اپنے اسکواڈ میں 22 کھلاڑیوں کی اصل حد سے زیادہ 2 اضافی کھلاڑیوں کو شامل کرنے کی اجازت ہے۔

واضح رہے یہ ایک آپشن کے طور پر متعارف کرایا گیا ہے، لازم نہیں ہے۔ وائلڈ کارڈ کھلاڑی سیزن کے دوران کسی بھی مرحلے آئی ایل ٹی 20 میں آسکتے ہیں۔ وائلڈ کارڈ پلیئرز کی جگہ مزید متبادل یا وائلڈ کارڈ پلیئرز لانے کے اہل نہیں ہوں گے۔

متحدہ عرب امارات (یواے ای) کا سب سے بڑا ٹی 20 ٹورنامنٹ جمعہ 19جنوری کو شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں دفاعی چیمپیئن گلف جائنٹس اور شارجہ واریئرز کے درمیان مقابلے کے ساتھ شروع ہوگا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایران کے لیے وقت تیزی سے ختم ہورہا ہے، اسے فوری اقدامات کرنا ہوں گے، ڈونلڈ ٹرمپ کی تہران کو وارننگ

اسلام آباد میں امریکا ایران مذاکرات کے دوسرے دور کے لیے کوششیں جاری ہیں، وزیراعظم شہباز شریف

اسحاق ڈار اور مصری وزیر خارجہ کے درمیان رابطہ، علاقائی صورت حال پر تبادلہ خیال

سعودی عرب میں ذوالحج کا چاند نظر آگیا، عیدالاضحیٰ 27 مئی کو منائی جائےگی

سابق کپتان بابر اعظم کا ایک اور اعزاز، اہم سنگ میل عبور کرلیا

ویڈیو

چین سے امریکا اور ایران تک، دنیا کا پاکستان پر اعتماد، اسلام آباد کے شہریوں کی حکومت اور پاک فوج کو خراجِ تحسین

معذور افراد کو بااختیار بنانے کے لیے مین اسٹریم سوشل آرگنائزیشن مشن امریکا کی کوششیں

حکومت اور آئی ایم ایف کے مابین مذاکرات جاری، آئندہ مالی سال کا بجٹ کیسا تیار ہونے جا رہا ہے؟

کالم / تجزیہ

قدم قدم سوئے حرم

میڈیا اور پروپیگنڈا

جب محافظ ہی زہر فروشوں کے نگہبان بن جائیں