29 جنوری 2024 کو اقوام متحدہ کے امن مشن کے دوران جنوبی سوڈان کے درمیان متنازع علاقہ میں گھات لگائے دہشت گردوں کے حملے میں شہید ہونے والے سپاہی محمد طارق شہید کو آبائی علاقے بدین میں مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کر دیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں
آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان کے امن دستے نے ہمیشہ اپنی پیشہ ورانہ مہارت اور فرض سے لگن کے باعث خود کو ممتاز کیا ہے۔ اب تک 181 پاکستانی دنیا بھر میں قیام امن کے لیے اپنی قیمتی جانوں کا نذرانہ پیش کر چکے ہیں۔ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز اندرون اور بیرون ملک ہر محاذ پر پاکستان کی سر بلندی کے لیے ہر لمحہ تیار ہیں۔
سپاہی محمد طارق شہید کی نماز جنازہ میں پاک فوج کے سینئر افسران و جوانوں، شہید کے لواحقین اور اہل علاقہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔