سلمان اکرم راجہ کی جانب سے فارم 33 میں تحریک انصاف لکھنے کی درخواست مسترد

بدھ 7 فروری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کے امیدوار برائے قومی اسمبلی سلمان اکرم راجہ کی جانب سے پارٹی کے آزاد امیدواروں کے نام کے آگے فارم 33 میں تحریک انصاف کا نام لکھنے کی استدعا مسترد کردی۔

چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں الیکشن کمیشن کے 5 رکنی بینچ نے معروف قانون دان سلمان اکرم راجہ کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کیا تھا، جسے آج سناتے ہوئے مذکورہ درخواست مسترد کردی گئی ہے۔

واضح رہے کہ 2 فروری کو الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کے امیدوار سلمان اکرم راجہ کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کیا تھا، جسے ڈی ڈی لاء صائمہ جنجوعہ نے پڑھ کر سنایا۔

درخواست پر محفوظ کیے گئے فیصلے کے مطابق انٹرا پارٹی انتخابات نہ کروانے پر تحریک انصاف کا انتخابی نشان واپس لیا گیا تھا، سپریم کورٹ نے بھی الیکشن کمیشن کا فیصلہ برقرار رکھا، یہی وجہ ہے کہ فارم 33 میں پارٹی کا نام آزاد امیدوار کے نام کے ساتھ درج کرنے کی استدعا منظور نہیں کی جا سکتی۔

سلمان اکرم راجہ نے انتخابی نشان کے بغیر پارٹی کے آزاد حیثیت میں انتخاب میں حصہ لینے والے امیدواروں کے نام کے آگے فارم 33 میں تحریک انصاف کا نام لکھنے کی استدعا کی تھی جسے الیکشن کمیشن نے مسترد کردیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

وزیر داخلہ محسن نقوی کا کراچی پاسپورٹ آفس اور ایئرپورٹ کا دورہ، سہولیات میں اضافے کا اعلان

افریقہ کی منڈیوں میں داخلے کا سنہری موقع، یوگنڈا کی پاکستان کو 25 سال تک ٹیکس چھوٹ سرمایہ کاری کی پیشکش

صومالی قزاقوں کو تاوان ادا نہیں کریں گے، پاکستان عالمی قوانین کا پابند ہے، اسحاق ڈار

ملک کے مختلف علاقوں میں 30 اگست سے 4 ستمبر تک بارشوں کی پیشگوئی، الرٹ جاری

وزیراعظم آزاد کشمیر افتخار گیلانی کا بند راستے کھولنے اور انٹرنیٹ سروس کی بحالی کا اعلان، گرین بس سروس کا افتتاح کردیا

ویڈیو

زینب اور فاطمہ کو بی ایل اے نے اپنے مقاصد کے لیے استعمال کیا، وزیر داخلہ بلوچستان ضیا لانگو کی متاثرہ خواتین کے ہمراہ پریس کانفرنس

میڈیا طلبہ کی عملی تربیت، وی نیوز میں انٹرن شپ مکمل ہونے پر تقریب

ٹرمپ کا وینزویلا سے ’تاریخ کا سب سے بڑا تیل معاہدہ‘، 65 ارب بیرل ذخائر پر امریکی کنٹرول اور پیٹرول سستا ہونے کا دعویٰ

کالم / تجزیہ

ہم کیوں لکھتے ہیں؟

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں