نواز شریف شیروانی پہنیں گے یا واپس جائیں گے؟

جمعہ 9 فروری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

انتخابی نتائج کا سلسلہ جاری ہے، رات گئے تک آزاد امیدوار پنجاب اور خیبر پختوانخو میں مختلف پولنگ اسٹیشن سے موصولہ غیر حتمی نتائج کے مطابق سبقت لیے ہوئے تھے لیکن صبح ہوتے ہی جو نتائج آنا شروع ہوئے وہ مختلف کہانی بتارہے تھے، اس وقت ن لیگ کے کیمپ میں کچھ خوشی کے آثار نمودار ہوئے جس کی بنا پر اب ن لیگی رہنماؤں نے یہ کہنا شروع کردیا کہ نواز شریف واپس نہیں جائیں گے بلکہ وزیر اعظم کی شیروانی پہنیں گے۔

اپنے ایک بیان میں لیگی رہنما سینیٹر اسحاق ڈار نے دعوٰی کیا ہے کہ آزاد امیدوار رابطے میں ہیں، آئندہ بہتر گھنٹے بہت اہم ہیں، مریم نواز اور مریم اورنگزیب نے بھی ٹوئیٹ کیا کہ نواز شریف حمتی رزلٹ آنے کے بعد وکٹری اسپیچ کریں گے، لیکن اس وقت الیکشن کمیشن کے رزلٹ کے مطابق   قومی اسمبلی کی پاکستان تحریک انصاف کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار 66 نشستوں پر کامیاب ہوگئے ہیں ن لیگ ابھی تک 46 اور پیپلزپارٹی 32 نشستوں پر کامیاب ہوئی ہیں۔

نواز شریف نے لندن واپسی کا کوئی فیصلہ نہیں کیا؟

وی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے ایک سینئر رہنما نے بتایا کہ اگر ن لیگ حکومت نہ بنا سکی تو ہم اپوزیشن میں بیٹھیں گے اور نواز شریف پاکستان میں ہی رہیں گے، ان کا ابھی لندن جانے کا کوئی پلان نہیں ہے، ہاں البتہ میڈیکل چیک اپ کے لیے جانا ہوا تو وہ کچھ روز کے لیے ہوگا۔

’اب میاں نواز شریف پاکستان میں ہی رہیں گے لیکن اب جو رزلٹ سامنے آرہے ہیں اس میں ن لیگ مختلف جگہوں سے جیت رہی ہے، ہمیں امید ہے کہ ن لیگ پنجاب سے 90 کے قریب نشستیں لینے میں کامیاب ہو جائے گی اور وفاق میں ایک مخلوط حکومت بنتی ہوئی نظر آرہی ہے۔‘

لیگی رہنما کے مطابق پنجاب مین صورتحال مختلف ہے یہاں پر صوبائی نشستوں پر ن لیگ جیت رہی ہے اور ن لیگ ہی صوبے میں حکومت بنائے گی تاہم وزیر اعلیٰ پنجاب کون ہوگا اس کا ابھی پارٹی نے فیصلہ نہیں کیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سپریم کورٹ کے استقبالیہ پر دل کا دورہ، راولپنڈی کے رہائشی عابد حسین چل بسا

بالی ووڈ فلم ’دھُرندھر‘ کی باکس آفس پر دھوم، 7 دنوں میں کتنے کروڑ کمائے؟

دہشتگردی کا نیا خطرہ افغان سرزمین سے سر اٹھا رہا ہے، وزیراعظم شہباز شریف کا ترکمانستان میں عالمی فورم سے خطاب

بیرون ملک دہشتگردی سے متعلق افغان علما کا اعلامیہ: مولانا طاہر اشرفی کا خیرمقدم

تھائی لینڈ میں وزیر اعظم نے پارلیمان تحلیل کر دی، جلد انتخابات کا اعلان

ویڈیو

پاکستان میں کون سی سولر ٹیکنالوجی سب سے کارآمد؟

پنجاب یونیورسٹی کا پی سی ڈھابہ، جس کی دال بھی بےمثال

خیبر پختونخوا: پی ٹی آئی سے دوری، کیا علی امین گنڈاپور پارٹی چھوڑ رہے ہیں؟

کالم / تجزیہ

افغان علما کا فتویٰ: ایک خوشگوار اور اہم پیشرفت

ٹرمپ کی نیشنل سیکیورٹی اسٹریٹجی کا تاریخی تناظر

سیٹھ، سیاسی کارکن اور یوتھ کو ساتھ لیں اور میلہ لگائیں