دو تہائی اکثریت سے الیکشن جیت چکے ہیں، اب اونچی پرواز سے کوئی نہیں روک سکتا، عمران خان

ہفتہ 10 فروری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ نواز شریف نے 30 سیٹیں پیچھے ہوتے ہوئے وکٹری سپیچ کر دی ہے، جسے کوئی پاکستانی نہیں مانے گا، پاکستان تحریک انصاف دو تہائی اکثریت سے الیکشن جیت چکی ہے۔

جمعہ کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری ’اے آئی ‘ جنریٹڈ ویڈیو پیغام میں پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین عمران خان نے کہا کہ پاکستان عوام کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ’میرے پاکستانی بھائیو! آپ نے ووٹ دے کر حقیقی آزادی کی بنیاد رکھ دی ہے، میں آپ سب کو الیکشن 2024 جیتنے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ مجھے آپ سب پر بھروسا تھا کہ آپ ووٹ دینے نکلیں گے۔

انہوں نے کہا کہ آپ نے میرے بھروسے کا مان رکھا اور آپ کے بھاری ٹرن آؤٹ نے سب کو حیران کر دیا ہے۔ آپ کے ووٹ کی وجہ سے لندن پلان فیل ہو چکا ہے۔

انہوں نے نواز شریف کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ آفیشل نتائج کے مطابق 30 سیٹیں پیچھے ہوتے ہوئے بھی نواز شریف نے وکٹری سپیچ کر دی ہے۔ کوئی پاکستانی اسے نہیں مانے گا اور انٹرنیشنل میڈیا بھی اس بے وقوفی پر لکھ رہا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ آزاد ذرائع کے مطابق بقول ان کے دھاندلی شروع ہونے سے پہلے ہم 150 نیشنل اسمبلی نشستوں پر ہم جیت رہے تھے اور اس وقت ہم 170 سے زیادہ نیشنل اسمبلی کی سیٹوں پر جیت رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ فارم 45 کے ڈیٹا کے مطابق میرے پاکستانیو! آپ سب نے تاریخ رقم کر دی ہے، مجھے آپ پر بہت فخر ہے اور میں اللہ کا شکر ادا کرتا ہوں کہ اس نے ہمیں ایک قوم بنا دیا ہے۔ اب ہمیں اونچی پرواز سے کوئی نہیں روک سکتا۔ آخر میں آپ نے گھبرانا نہیں ہے، خوشیاں منائیں اور شکرانہ کے نفل ادا کریں۔

ان کا کہنا تھا کہ 2 سال کے سخت ظلم اور نا انصافیوں کے باوجود ہم نے 2024 الیکشن دو تہائی اکثریت سے جیت لیا ہے، سب نے آپ کے ووٹ کی طاقت دیکھ لی ہے، اب ووٹ کی حفاظت کی صلاحیت بھی دکھائیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

شاہزیب خانزادہ کی ویڈیو بنانے والے شاہد بھٹی کے خلاف کیا کارروائی ہوگی؟ عطااللہ تارڑ نے بتادیا

لاہور میں رواں مہینے فضائی معیار میں 30 فیصد بہتری ہوئی، رپورٹ

27ویں آئینی ترمیم کے خلاف دسمبر میں وکلا کے لانگ مارچ کی تیاریاں شروع

اینٹوں کے بھٹہ مزدوروں کا احتجاج، ڈھاکا اور اریچہ ہائی وے ڈھائی گھنٹے تک بند رہی

شاہزیب خانزادہ کے ساتھ بدتمیزی کیوں کی؟ ویڈیو بنانے والے شاہد بھٹی نے پہلی بار ساری کہانی بیان کردی

ویڈیو

مردوں کےعالمی دن پر خواتین کیا سوچتی ہیں، کیا کہتی ہیں؟

کوئٹہ کے مقبول ترین روایتی کلچوں کا سفر تندور کی دھیمی آنچ سے دلوں تک

27ویں ترمیم نے چیخیں نکلوا دیں، فیض حمید کیس میں بڑا کھڑاک

کالم / تجزیہ

پاک افغان تناؤ، جے شنکر کے بیان سے امید باندھیں؟

تحریک انصاف کو نارمل زندگی کی طرف کیسے لایا جائے؟

فواد چوہدری کی سیز فائر مہم اور اڈیالہ جیل کا بھڑکتا الاؤ