جمہوریت کا جنازہ نکل چکا، بلے کے کیس کی سماعت کے لیے 5 رکنی بینچ ہونا چاہیے تھا، عمران خان

پیر 15 جنوری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان میں جمہوریت کا جنازہ نکل چکا ہے۔ بلے کے کیس کی سماعت کے لیے 5 رکنی بینچ ہونا چاہیے تھا۔

اڈیالہ جیل راولپنڈی میں میڈیا سے غیررسمی گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہاکہ چیف جسٹس سورۃ المائدہ کی 8ویں آیت پڑھ لیں۔ جس میں ہے کہ دشمنوں سے بھی اتنی نفرت نہ کرو کہ انصاف نہ کر سکو۔

انہوں نے کہاکہ سب کچھ لندن پلان کے تحت ہو رہا ہے، میرا جیل میں ہونا، پی ٹی آئی کا خاتمہ، نواز شریف کے کیس معاف ہونا لندن پلان کا حصہ ہے۔

عمران خان نے کہاکہ سب کچھ یہ بتانے کے لیے ہو رہا ہے کہ وہ قانون سے بالاتر ہیں، توشہ خانہ ریکارڈ پر ہے کہ نواز شریف نے 6 لاکھ میں مرسیڈیز گاڑی لی، مریم نواز نے بی ایم ڈبلیو گاڑی لی۔

انہوں نے کہاکہ ان کے سارے کیسز بند ہیں ہمارا ایک کیس ختم ہوتا ہے تو دوسرا شروع ہو جاتا ہے، مجھے ڈونلڈ لو اور جنرل باجوہ کو ایکسپوز کرنے کی سزا دی جا رہی ہے۔

عمران خان نے کہاکہ افسوس ہوا کہ سپریم کورٹ بھی لندن پلان کے تحت چل رہی ہے، واحد آدمی ہوں جس نے 27 سال جدوجہد کر کے پارٹی کو اس جگہ پہنچایا، ان کو عوام کے غصے کا اندازہ نہیں ہے، سوشل میڈیا کے دور میں کوئی چیز چھپ نہیں سکتی۔

سابق وزیراعظم نے کہاکہ پیش گوئی کر رہا ہوں کہ ان کو بہت بڑا دھچکا لگنے والا ہے، پی ٹی آئی کے امیدواروں کو انتخابی مہم چلانے نہیں دی جا رہی۔ انہیں لوگوں کا غصہ 8 فروری کو نظر آئے گا۔

عوام کے ساتھ ہونے کی وجہ سے پی ٹی آئی کریش نہیں ہوئی

انہوں نے سوال کیاکہ کیا کبھی انہوں نے کسی اور پارٹی کے ساتھ وہ کیا جو ہمارے ساتھ ہوا ہے؟ پارٹی اس وجہ سے کریش نہیں ہوئی کیونکہ عوام ساتھ کھڑی ہے۔

انہوں نے مزید کہاکہ یہ عوام کو بھیڑ بکریاں سمجھتے ہیں، پاکستانی قوم انسان ہے، بھیڑ بکری نہیں، یہ جو ہمارے لوٹے تھے، آپ ان کا 8 فروری کو حال دیکھنا، پی ٹی ائی کے 850 ٹکٹ تھے، مشاورت کے لیے رجسٹر بھی جیل نہیں آنے دیا گیا۔

انہوں نے کہاکہ بلاول کے ساتھ انتخابی اتحاد نہیں ہو سکتا۔ نواز شریف نے جانبدار امپائرز کے بغیر کبھی میچ نہیں کھیلا۔ نواز شریف نے ابھی بھی 2 امپائر کھڑے کیے ہوئے ہیں۔

عمران خان نے کہاکہ ایک امپائر نے نو بال دے دی ہے، دوسرے امپائر کا نام آپ نہیں چلا سکتے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ کاجا کالاس اسٹریٹجک مذاکرات کے لیے یکم جون کو اسلام آباد پہنچیں گی

یو ایف او فائلز جاری ہونے کے بعد نئی بحث: حقیقت، راز یا محض غلط فہمیاں؟

اگر مختلف چیٹ بوٹس کو انسانوں پر حکومت سونپی جائے تو کیا ہوگا؟ دلچسپ نتائج، گروک نے تباہی مچا دی

ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل: اوپن اے آئی کا آئی فون کو ٹکر دینے کے لیے اسمارٹ فون لانے کا فیصلہ

کراچی: ڈکیتی ناکام ہونے پر مبینہ ڈاکو نے خود کا خاتمہ کرلیا، معاملہ شرمندگی کا یا کچھ اور؟

ویڈیو

عرفات منہاس ون ڈے ڈیبیو میں 5 وکٹیں لینے والے پاکستان کے پہلے بولر بن گئے

امریکا کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے حقیقی دوستی والے تعلقات ہیں، امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ

فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اسحاق ڈار کا دوٹوک اعلان

کالم / تجزیہ

اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟

بڑے شہر نگل جاتے ہیں

عید الاضحی ، بھارتی مسلمان اور ہندو شاؤنزم