جماعت اسلامی پاکستان کے نئے امیر کا انتخاب کب اور کیسے ہو گا؟

پیر 12 فروری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

جماعت اسلامی پاکستان (جے آئی پی) کے امیر سراج الحق نے امیر کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے جبکہ جماعت اسلامی کے دستور کے مطابق ان کے عہدے کی آئینی مدت پوری ہونے کے بعد 31 مارچ کو نئے امیر کے انتخاب کا شیڈول بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

جماعت اسلامی پاکستان کے امیر سراج الحق نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے استعفے کی تصدیق کی ہے اور کہا ہے کہ انہوں نے انتخابات میں شکست کے بعد عہدے سے مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔

ادھر دوسری جانب امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق کے بطور امیر کے عہدے کی دوسرے دورانیے کی مدت بھی مارچ میں پوری ہو رہی ہے اور نئے امیر کے انتخاب کے لیے جماعت اسلامی پاکستان نے شیڈول بھی جاری کر دیا ہے۔

جماعت اسلامی پاکستان کے ذرائع کے مطابق نئے امیر کے پینل میں سراج الحق، لیاقت بلوچ اور حافظ نعیم الرحمان کے نام رکھے گئے ہیں۔

جماعت اسلامی پاکستان (جے آئی پی ) کے دستور کے مطابق امیر جماعت اسلامی پاکستان  کا انتخاب ہر 5 سال بعد ہوتا ہے، جس کے لیے باقاعدہ الیکشن کمیشن قائم کیا جاتا ہے اور ملک بھر سے جماعت اسلامی کے کارکن خفیہ رائے دہی کے ذریعے نئے امیر کا چناؤ کرتے ہیں۔

جماعت اسلامی کے دستور کے مطابق امیر کے انتخاب کو ہر طرح سے شفاف بنانے کے لیے پینل میں شریک امرا، کارکنوں میں کسی بھی طرح کی مہم بھی نہیں چلا سکتے، اس انتخاب میں اراکین جماعت کو اپنے امیر کے انتخاب میں مکمل طور پر آزادی حاصل ہوتی ہے۔

جماعت اسلامی پاکستان کے الیکشن کمیشن کے سربراہ راشد نسیم نے امیر جماعت کے انتخاب کے پہلے مرحلے میں اراکیں جماعت کی راہنمائی کے لیے 3 ناموں کا اعلان بھی کر دیا ہے۔

دستور کے مطابق اراکین جماعت اسلامی ان 3 کے علاوہ بھی کسی رکن کو امیر جماعت کے منصب کے لیے نامزد کرنے کے لیے اپنی رائے دے سکتے ہیں۔ امیر جماعت  کے انتخاب کے تمام مراحل 31 مارچ2024 تک مکمل کر لیے جائیں گے جب کہ اپریل میں نئے امیر جماعت اسلامی کا باقاعدہ اعلان کردیا جائے گا۔

جماعت اسلامی پاکستان کا الیکشن کمیشن صدر راشد نسیم اور دیگر ارکان بلال قدرت بٹ، سردار ظفر حسین، ڈاکٹر عطا الرحمن اور انجینیئر اخلاق احمد پر مشتمل ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سابق بنگلہ دیشی کپتان شکیب الحسن کی رہائش گاہ پر پیٹرول بموں سے حملہ، سبب کیا بنا؟

خضدار: رشتے سے انکار پر خاندان کے 3 افراد قتل، اسپیکر بلوچستان اسمبلی نے رپورٹ طلب کرلی

تین گنا قیمت، جعلی اور ایکسپائر اشیا، سلمیٰ بٹ کا موٹروے ریسٹ ایریاز پر موجود مارٹس کے خلاف سخت ایکشن

پاکستان اور صومالیہ میں بحری دفاعی تعاون بڑھانے پر اتفاق

چین کی طرز پر اسلام آباد میں لا انفورسمنٹ انویسٹی گیشن سینٹر قائم ہوگا، محسن نقوی

ویڈیو

سولر انقلاب کے بعد پاکستان کا اگلا بڑا امتحان، ماہرین کا بیٹری اسٹوریج اور اسمارٹ گرڈز کی اہمیت پر زور

آزاد کشمیر میں اقتدار کی دوڑ تیز، ن لیگ کی سادہ اکثریت، وزارت عظمیٰ کے لیے بڑے نام سامنے آگئے

صومالی وزیرِ دفاع کی نیول اور ایئر ہیڈکوارٹرز آمد، دفاعی شراکت داری، تربیت اور استعدادِ کار بڑھانے پر اتفاق

کالم / تجزیہ

گلا سڑا نظام اور وزیر داخلہ کی تقریر

کشمیر: بین الاقوامی قانون کیا کہتا ہے؟

پہلا دروازہ