اس انداز میں آؤٹ ہونے کی 8 فروری سے مماثلت محض اتفاقیہ ہے، مسٹری اسپنر کی ویڈیو سوشل میڈیا پروائرل

پیر 12 فروری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

جب سے کرکٹ میں ٹیکنالوجی اور تیز رفتاری آئی ہے ایسے ہی بولرز اور بیٹرز نے بھی اپنے انداز بدل لیے، آئے روز آپکو کرکٹ میں مختلف نئی شارٹس، فیلڈنگ کے نئے انداز اور بولنگ میں بھی نئے ایکشن دکھائی دیتے ہیں۔

کرکٹ کی دنیا میں جدت آنے کے بعد بولرز کو بیٹرز سے بچنے

کے لیے بولرز کو مختلف جتن پڑتے ہیں کچھ ایسا ہی انداز کویت اور نیوزی لینڈ کی ٹیموں کے درمیان دیکھنے میں آیا جس نے ساری دنیا میں کرکٹ کے دیوانوں کی توجہ اپنی طرف مبذول کروا لی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر نیوزی لینڈ اور کویت کے درمیان کھیلے جانے والے میچ کی ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں ایک بولر نے اپنے انوکھے اندازسے بولنگ کروا کر بیٹر کو کلین بولڈ کر دیا

سوشل میڈیا صارفین اس ویڈیو پر اپنی اپنی رائے کا اظہار کر رہے ہیں۔

صحافی مطیع اللہ جان نے ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے بولر کو’مسٹری اسپنر ‘ قرار دے دیا اور اپنی پوسٹ میں لکھا کہ ’پراسرار طریقے سے بیٹر کو بولڈ کر دیا ‘

دیوان سچل نامی ایکس صارف نے لکھا کہ ’ جدید دور کا کوئی بھی بیٹر کریز سے تین قدم آگے نکل کر اس بال کو فل ٹاس بنائے گا اور اس کو واپس کویت بھیج دے گا ‘

 

ایک اور ایکس صارف نوین خان نے لکھاکہ ’ بولر شاندار نہیں ہے بیٹر بیوقوف ہے‘

‘فائیق علی نے بیٹر کے آوٹ ہونے کے انداز کو پاکستان میں ہونے والے حالیہ عام انتخابات سے تشبیہ دیتے ہوئے لکھاکہ ’اس انداز میں آؤٹ ہونے کی 8 فروری سے مماثلت محض اتفاقیہ ہے

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp