ماچس کی تیلیوں سے بنا ایفل ٹاور کا ماڈل بالآخر گنیز ایوارڈ لے اڑا

پیر 12 فروری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ایک فرانسیسی شخص کے گینز ورلڈ ریکارڈ کا خواب بالاخر اس وقت پورا ہوگیا جب ادارے نے اپنے فیصلے کو تبدیل کرتے ہوئے ماچس کی تیلیوں کی مدد سے بنائے گئے ان کے مجسمے کو دنیا کا سب سے اونچا مجسمہ قرار دے دیا۔

رچرڈ پلاؤڈ نے 706,900 ماچس کی اسٹکس سے ایفل ٹاور کا 23.6 فٹ کا ماڈل بنانے میں 8 سال گزارے لیکن ریکارڈ کیپنگ کرنے والی گنیز بک انتظامیہ نے ابتدائی طور پر انہیں عالمی ریکارڈ سے نااہل قرار دیا گیا تھا جس کی وجہ یہ بتائی گئی تھی کہ انہوں نے ماچس کی وہ تیلیاں استعمال کی تھی جو تجارتی طور پر دستیاب نہیں تھیں۔

پلاؤڈ نے مجسمہ کی شروعات اسٹور سے خریدی گئی ماجس کی تیلیوں سے کی تھی لیکن بعد میں  انہوں نے ایک کمپنی کے ساتھ معاہدہ کرکے 33 پاؤنڈ بغیر مسالے والی تیلیاں خریدیں۔

گنیز ورلڈ ریکارڈز کے حکام نے اس ہفتے کے شروع میں کہا تھا کہ وہ اس فیصلے پر نظرثانی کریں گے اور سینٹرل ریکارڈ سروسز کے ڈائریکٹر مارک میک کینلے نے کہا ہے کہ پلاؤڈ کو اب یہ اعزاز دیا گیا ہے۔

میک کینلے نے مزید کہا کہ ہم نے اپنے قوانین کی اصلاح کی ہے جن کے تحت ماڈل بنانے والے کی منشا کے مطابق ماچس کی تیلیوں کو کاٹ کر مجمسے کی شکل دینا جائز قرار پاتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

11 سالہ امریکی لڑکے نے کینڈاما کھلونے کے ذریعے گنیز ورلڈ ریکارڈ قائم کردیا

’علم حاصل کرنے سے ہی عزت بڑھتی ہے‘، مریم نواز کا بھکر میں دانش اسکول کا افتتاح

نیشنل ایکشن پلان پر اتفاق رائے موجود، دہشتگردی کے معاملے پر سیاسی الزام تراشی بند ہونی چاہیے، طلال چوہدری

واٹس ایپ بدلنے جارہا ہے، صارفین کے لیے پریمیم فیچرز کا اعلان

واٹس ایپ بیٹا صارفین کے لیے نیا فیچر، چینل اپڈیٹس کی کارکردگی جانچنا آسان

ویڈیو

ریاض: پاکستان انٹرنیشنل اسکول میں سالانہ اسپورٹس گالا، نظم و ضبط اور ٹیم اسپرٹ کا بہترین مظاہرہ

لاہور میں ماں بیٹی کے مین ہول میں گرنے کا واقعہ، عوام کیا کہتے ہیں؟

وزیراعظم پاکستان سے آذربائیجان کے صدر کے خصوصی نمائندے کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

کالم / تجزیہ

دہشتگردی کے خلاف جنگ جیتنے کے علاوہ کوئی آپشن نہیں

وفاق اور گل پلازہ

’لڑکی لیزنگ پر لے لو‘