آن لائن ٹیکسی سروس کریم نے اپنے ایکس اکائونٹ سے ایک ٹوئٹ کیا جس میں لکھا تھا ’پروگرام وڑ گیا‘ جس پر صارفین اور خاص کر ایک سیاسی جماعت کی جانب سے کریم کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا اور بائیکاٹ کریم کی مہم کا ہیش ٹیگ شروع کیا گیا جس کے بعد انہوں نے اپنی ٹوئٹ ڈیلیٹ کر دی ۔
رہنما مسلم لیگ ن مائزہ حمید نے کہا کہ اپنے موبائل سے کریم کی ایپ ڈیلیٹ کر دیں اور اس کا اسکرین شاٹ میرے ساتھ شیئر کریں۔
Rate #CareemApp 1 star and just remove the app
Also share screenshot with me on this tweet 🤜🏻🤜🏻#Careem#BoycottCareem
@@CareemPAK https://t.co/rBWm3pkSRS pic.twitter.com/5l0W3wh8LL— MaizaHameed (@MaizaHameedMNA) February 14, 2024
صحافی علی رضا نے لکھا کہ آن لائن ٹیکسی سروس کریم کا ٹوئٹر ہینڈل اس سے پہلے بھی ایسے سیاسی ٹوئٹ کرکے ڈلیٹ کرچکا ہے۔ انہیں سیاسی ورکروں کے جذبات کا خیال رکھنا چاہیے۔
کریم کا ٹوئٹر ہینڈل اس سے پہلے بھی ایسے سیاسی ٹوئٹ کرکے ڈلیٹ کرچکا ہے۔ انہیں سیاسی ورکروں کے sentiments کا خیال رکھنا چاہیے pic.twitter.com/SF72JOcwuJ
— Ali Raza Shaaf (@AliRazaShaaf) February 14, 2024
پرویز سندھیلا لکھتے ہیں کہ ن لیگ کے ورکروں کے جذبات کی تضحیک کرنے پر کریم ٹیکسی سروس کا بائیکاٹ کریں۔
ن لیگ کے ورکروں کے جذبات کی تضحیک کرنے پر کریم ٹیکسی سروس کا بائیکاٹ کریں #boycottcareem https://t.co/yu5Af3eNcX
— Pervaiz Sandhila (@chsandhilaa) February 14, 2024
ایک صارف نے لکھا کہ میاں نواز شریف سے محبت کرنے والے اس ایپ کو ہمیشہ کے لئے موبائل سے ڈیلیٹ کر دیں. ۔
مسلم لیگ ن کے کارکنان کے جذبات کی تضحیک کرنے پر کریم ٹیکسی سروس کا بائیکاٹ کریں اور میاں نواز شریف سے محبت کرنے والے اس ایپ کو ہمیشہ کے لئے موبائل سے ڈیلیٹ کر دیں. #boycottcareem pic.twitter.com/6BFX5GSd3w
— M.Adnan (@MianAdnan_007) February 14, 2024