ضلع کرم آگ میں، پی ٹی آئی حکومت لاپتا ہے، بلاول بھٹو زرداری

اتوار 24 نومبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے خیبرپختونخوا کے ضلع کرم میں بدامنی کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

بلاول بھٹو زرداری نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ضلع کرم آگ میں جل رہا ہے اور خیبرپختونخوا حکومت لاپتا ہے، 3 روز میں 80 شہری قتل ہوئے، لوگ اپنے گھروں سے نہیں نکل سکتے۔

یہ بھی پڑھیں: ’جس نے بھی یہ اسکرین شاٹ دیا ہے وہ آپ کا دشمن ہے‘ بلاول بھٹو کی ٹوئٹ پر صارفین کے تبصرے

چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت صوبے میں شہریوں کے تحفظ میں ناکام ہوچکی ہے، قیام امن کے لیے پیپلز پارٹی اپنا کردار ادا کرے گی۔

یاد رہے کہ خیبرپختونخوا کے ضلع کرم میں قبائلی گروپوں کے درمیان گزشتہ 3 دن سے جاری تصادم میں مختلف واقعات میں مجموعی طور پر 75افراد جاں بحق اور 80 سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ضلع کرم میں فریقین کے درمیان 7دن کے لیے سیز فائر ہوگیا ہے، بیرسٹر سیف

 جمعرات کے روز ضلع کرم میں اوچت میں کانوائے میں شامل مسافر گاڑیوں پر مسلح افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں 45 افراد جاں بحق ہوگئے تھے، افسوسناک واقعے کے بعد علاقے میں امن و امان کی فضا خراب ہو گئی تھی۔

دوسری طرف مشیراطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ  ضلع کرم میں فریقین کے درمیان 7دن کے لیے سیز فائر ہوگیا ہے۔

کرم میں جرگہ عمائدین کے ہمراہ علاقہ مکینوں سے ملاقات کے بعد حکومتی جرگہ کرم سے واپس پشاور پہنچا جہاں مشیر اطلاعات بیرسٹر سیف نے بتایا کہ فریقین کے درمیان سیز فائر پر اتفاق ہوگیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

کراچی: سی ٹی ڈی کی بڑی کارروائی، بی ایل اے کے اہم کمانڈر سمیت 4 دہشتگرد ہلاک

پنڈی گھیب حملہ کیس: سزائے موت کالعدم، ملزمان کو فوری رہا کرنے کا حکم

عمران خان کے بیٹوں کو فوری ملاقات کی اجازت دی جائے، جمائمہ خان کی شہباز شریف سے اپیل

سلمان علی آغا کے متنازع رن آؤٹ پر ایم سی سی نے وضاحت جاری کردی

ایپل نے دوسری جنریشن کے ایئرپوڈز میکس 549 ڈالر میں متعارف کرا دیے

ویڈیو

اسلام آباد کا عید بازار جہاں خواتین کے لیے رنگ برنگے اسٹالز موجود ہیں

وی ایکسکلوسیو: نیو ورلڈ آرڈر کے بعد اگر ہم فیصلوں کی میز پر نہ ہوئے تو فیصلوں کا شکار ہو جائیں گے، خرم دستگیر

کیا آپ کی غلطیاں آپ کو جینے نہیں دے رہیں، دل کو ری سیٹ کیسے کریں؟

کالم / تجزیہ

پاک افغان تعلقات: ایک پہلو یہ بھی ہے

صحافت کا افتخار اور فیض صاحب کا مرثیہ

کھلے دل سے اعتراف اور قصہ ’رمضان عیدی‘کا