جماعت اسلامی کے حافظ نعیم الرحمٰن کے غیر ملکی میڈیا میں چرچے کیوں ہو رہے ہیں؟

جمعرات 15 فروری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ملک کے تجارتی مرکز کراچی میں گزشتہ ہفتے سندھ اسمبلی کی نشست جیتنے والے جماعت اسلامی کے ایک معروف سیاستدان حافظ نعیم الرحمٰن اس وقت غیر ملکی ذرائع ابلاغ کی توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں اور اس کی وجہ بنا ان ایک انتہائی جرات مندانہ سیاسی فیصلہ، جس سے بیشتر سیاستدان شاید نا آشنا تھے۔

کچھ عرصہ قبل کراچی کے میئر کے لیے جماعت اسلامی کے نامزد امیدوار کی حیثیت سے حافظ نعیم الرحمٰن صوبائی حکمراں جماعت پیپلز پارٹی کے امیدوار مرتضیٰ وہاب سے ہار گئے تھے ان کی جماعت نے مخالف پارٹی پر اپنے اتحادیوں کو بزور طاقت میئر کے انتخاب میں حصہ نہ لینے کا الزام عائد کیا تھا۔

سندھ اسمبلی کے لیے کراچی کے حلقہ پی ایس 129 سے جماعت اسلامی کے حافظ نعیم الرحمٰن 26 ہزار سے زائد ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے، لیکن جب انفرادی پولنگ اسٹیشنوں پر ڈالے گئے ووٹوں کے ریکارڈ کو جانچا گیا تو انہیں معلوم ہوا کہ ان کے مخالف پاکستان تحریک انصاف یعنی پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار سیف باری کو دیے گئے ووٹوں کی تعداد 31,000 سے کم ہو کر 11,000 رہ گئی ہے۔

8 فروری کو منعقدہ عام انتخابات میں جیتنے والی سندھ اسمبلی کی اسی نشست سے 54 سالہ انجینئر حافظ نعیم الرحمٰن نے یہ کہتے ہوئے دست بردار ہوگئے کہ ان کی جیتی ہوئی سیٹ پر فارم 45 کے مطابق پی ٹی آئی جیتی ہے۔ ’لہذا اپنے ضمیر اور اپنی جماعت کی اخلاقی روایات کے مطابق اپنی صوبائی اسمبلی کی سیٹ چھوڑنے کا اعلان کرتاہوں۔‘

پاکستان نے 8 فروری کو قومی اور صوبائی انتخابات میں ووٹ ڈالے لیکن جیل میں بند سابق وزیر اعظم عمران خان کے حمایت یافتہ آزاد امیدواروں کو شکست دینے کے لیے دھاندلی کے الزامات کی وجہ سے انتخابات کی شفافیت یقیناً تنازع کی زد پہ آگئی ہے۔

نگراں حکومت اور پاکستان کے الیکشن کمیشن نے ان الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں مخصوص شکایات کی تحقیقات کے لیے قوانین اور نظام موجود ہیں، حافظ نعیم الرحمٰن غیر ملکی خبر رساں ادارے رائٹرز کو بتایا کہ عوامی رائے کا احترام کیا جانا چاہیے۔

 

’جیتنے والے کو جیتنے دیں، ہارنے والے کو ہارنے دیں، کسی کو کچھ اضافی نہیں ملنا چاہیے، میں قبول نہیں کروں گا، جیتنے والے کو فتح دینی چاہیے۔‘

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

صدر ٹرمپ اور وزیراعظم شہباز کی ملاقات پر وزیر دفاع خواجہ محمد آصف کا اہم بیان

ٹرمپ نے ٹک ٹاک کے فروخت کی منظوری دے دی، امریکا میں نئی کمپنی بنے گی

وائٹ ہاؤس: وزیراعظم اور امریکی صدر کے درمیان اہم ملاقات ختم، فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی شریک تھے

آئندہ سیاسی گفتگو نہ کریں، آئی سی سی نے بھارتی کپتان سوریا کمار یادو کو خبردار کردیا

بھارت نے شیخ حسینہ کی میزبانی کرکے بنگلہ دیش سے تعلقات خراب کیے، محمد یونس

ویڈیو

وائٹ ہاؤس: وزیراعظم اور امریکی صدر کے درمیان اہم ملاقات ختم، فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی شریک تھے

سیلاب متاثرین کی مالی مدد کے نظام کا فیصلہ وفاق کرے گا صوبے نہ کودیں، بی آئی ایس پی چیئرپرسن روبینہ خالد

کوئٹہ: ’آرٹسٹ کیفے تخلیق، مکالمے اور ثقافت کا نیا مرکز

کالم / تجزیہ

بگرام کا ٹرکٖ

مریم نواز یا علی امین گنڈا پور

پاکستان کی بڑی آبادی کو چھوٹی سوچ کے ساتھ ترقی نہیں دی جا سکتی