ایم کیو ایم کی طاقت عوام ہیں، خالد مقبول کا حکومت کے ساتھ اعتماد میں کمی کا اعتراف

ہفتہ 14 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

چیئرمین متحدہ قومی موومنٹ پاکستان خالد مقبول صدیقی کا کہنا ہے کہ موجودہ حکومت کے ساتھ اعتماد میں کمی آئی ہے تاہم ایم کیو ایم کی اصل طاقت عوام ہیں نہ کہ ایوانوں میں بیٹھے لوگ۔

انہوں نے کہا کہ حالیہ مردم شماری میں ایم کیو ایم نے کراچی کے تقریباً 70 لاکھ افراد کو شمار کرانے میں کردار ادا کیا، ان کے مطابق ماضی میں سندھ کے شہری علاقوں سے گورنر بننے کی روایت رہی ہے اور اس حوالے سے حکومت سے بات بھی کی گئی ہے۔

کراچی میں متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے تحت سالانہ امدادی پروگرام کی تقریب کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خالد مقبول صدیقی نے شہر کے مسائل، حکومت سے تعلقات اور مختلف قومی امور پر اظہارِ خیال کیا۔

یہ بھی پڑھیں:گورنر سندھ کی تبدیلی: ایم کیو ایم کا سخت ردعمل، حکومت چھوڑنے کا عندیہ

گزشتہ 70 برسوں سے ملکی معیشت کو سہارا دینے والا شہر کراچی ملک کے امیر ترین شہروں میں شمار ہوتا ہے تاہم اس کے باوجود یہاں غربت میں اضافہ ہو رہا ہے۔

ان کے بقول یہ ایک افسوسناک صورتحال ہے کہ ملک کے سب سے امیر شہر کا شمار اب دنیا کے بدترین رہنے والے شہروں میں ہونے لگا ہے۔

انہوں نے کہا کہ صوبے کے اندر ہی 2 مختلف طبقات بنادیے گئے ہیں اور شہری علاقوں کو ان کا حق نہیں مل رہا، ان کا کہنا تھا کہ کراچی کے وسائل سے موٹر ویز تعمیر کی جاتی ہیں مگر کراچی اور حیدرآباد کے درمیان کوئی موٹر وے موجود نہیں ہے۔

مزید پڑھیں: سندھ کی گورنر شپ سے محروم ہونے کے بعد ایم کیو ایم پاکستان کیا سوچ رہی ہے؟

چیئرمین ایم کیو ایم پاکستان نے شہر میں ٹریفک کے مسائل کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ہیوی ٹریفک شہر کے بیچ سے گزرتا ہے جس کے باعث آئے روز حادثات میں قیمتی جانیں ضائع ہوتی ہیں۔

انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ عید سے قبل کراچی کے مسائل کے حل کے حوالے سے واضح مؤقف سامنے لایا جائے۔

خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ شہر میں امن و امان اور زمینوں پر قبضوں کے مسائل بھی سنگین ہو چکے ہیں اور ایسا محسوس ہوتا ہے جیسے ان معاملات پر قومی سطح پر خاموش اتفاق رائے موجود ہے۔

مزید پڑھیں: صدر مملکت کی نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کی منظوری، کامران ٹیسوری کا فون، مبارکباد

ان کا مزید کہنا تھا کہ اس شہر میں تعینات سپاہی بھی اکثر باہر سے آتے ہیں اور جرائم میں ملوث عناصر کا تعلق بھی شہرسے نہیں ہوتا۔

تعلیم کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انتخابات سے قبل ایم کیو ایم نے اعلان کیا تھا کہ اگر تعلیم کی وزارت ملی تو تعلیمی ایمرجنسی نافذ کی جائے گی۔

انہوں نے بتایا کہ اس سلسلے میں صدرِ مملکت سے بھی درخواست کی گئی ہے کہ کراچی میں اعلیٰ تعلیم کے فروغ کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یوکرین جنگ کے بعد خلا میں عسکری سرگرمیوں پر عالمی خدشات بڑھ گئے

شہزادہ چارلس اور شہزادی ڈیانا کے ہنی مون کی تلخ یادیں سامنے آگئیں

بھارت کا اسرائیل کو فراہم کردہ اسلحہ غزہ جنگ میں استعمال ہو رہا ہے، ایمنسٹی انٹرنیشنل

فیفا، ارجنٹینا اور سازشی نظریات: حقائق کیا کہتے ہیں؟

کینسر علاج میں اہم پیشرفت، 58 سالہ خاتون کو جدید مدافعتی تھراپی دی گئی

ویڈیو

لائیوبلوچستان میں ترقی روکنے کے لیے دہشتگردی کی جاتی ہے، احساسِ محرومی اور نمائندگی کا بیانیہ حقائق کے منافی ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

دہشتگردی سے متاثرہ افراد کے معاوضوں میں بڑا اضافہ، بلوچستان حکومت نے نئی مالی امدادی پالیسی نافذ کر دی

حماس کے مکمل غیر مسلح ہونے پر تاریخی معاہدہ، غزہ سے اسرائیلی انخلا اور نئی فلسطینی حکومت کی راہ ہموار، صدر ڈونلڈ ٹرمپ

کالم / تجزیہ

پاکستان کویت شراکت داری کا نیا دور

نئے صوبوں کی حمایت کیوں؟

’جیسا پہلے کبھی نہ دیکھا گیا‘