سرکاری ملازمین کو ٹرول کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کریں گے، نگراں وزیراعظم

پیر 19 فروری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

نگراں وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے سوشل میڈیا پر سرکاری ملازمین کو نشانہ بنانے اور ان کی ٹرولنگ کرنے کا نوٹس لیتے ہوئے کہا ہے کہ ریاست عوام کی خدمت کرنے والے سرکاری ملازمین کا ہر ممکن دفاع کرے گی اور منفی عناصر کے ساتھ سختی سے نمٹے گی۔

پیر کو وزیر اعظم سیکریٹریٹ سے جاری ایک بیان میں نگراں وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان کے عوام نے 8 فروری کو واضح طور پر اپنی آواز بلند کی ہے اور منقسم مینڈیٹ دیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پرتشدد طرزعمل کا ثابت شدہ ٹریک ریکارڈ رکھنے والے کچھ عناصر اب مختلف ہتھکنڈے استعمال کر رہے ہیں جن میں بلیک میلنگ، سوشل میڈیا کو ہتھیار بنانا اور سرکاری ملازمین پر دباؤ ڈالنا شامل ہے کہ وہ اپنی وفاداریاں ریاست پاکستان سے پرتشدد گینگ میں تبدیل کریں۔ یہ اقدام آئین کے آرٹیکل 5 اور دیگر آرٹیکلز اور ملکی قوانین کی صریحاً خلاف ورزی ہے۔

 نگراں وزیر اعظم نے کہا کہ ریاست پاکستان اپنے آئینی فرائض کی انجام دہی میں سرکاری ملازمین کا بھرپور دفاع کرے گی، ان متشدد ٹرولز کے خلاف کارروائی کرے گی اور انہیں مثالی سزا دینے کو یقینی بنائے گی۔ ریاست اور پاکستان کے عوام کی خدمت کرنے والے ان عظیم سرکاری ملازمین کے ساتھ ہماری وابستگی کے بارے میں کسی کو کوئی شک نہیں ہونا چاہیے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پی ٹی آئی کے اسلام آباد مارچ سے قبل علی امین گنڈاپور بیمار پڑ گئے، ڈاکٹروں کا مکمل آرام کا مشورہ

وزیراعظم شہباز شریف کی بارشوں سے متاثرہ علاقوں میں ہر ممکن امداد یقینی بنانے کی ہدایت

خیبر پختونخوا کے 97 ارب روپے کے شہری منصوبے میں 32 ارب کی مبینہ بے ضابطگیاں، نیب تحقیقات تیز

آئندہ ایک ہفتے کے دوران 4 لانگ مارچ :  جڑواں شہروں کی سیکیورٹی سخت، تعلیمی ادارے و مارکٹیں بند رکھنے کا فیصلہ

بھارت میں پاکستان کا خوف برقرار، کٹھوعہ میں ٹرک ڈرائیور مبینہ جاسوسی کے الزام میں گرفتار

ویڈیو

پاکستانی قوم سعودی عرب کے ساتھ کھڑی ہے، شرکا تحفظ حرمین شریفین کانفرنس

’میری بیٹی زندہ اور گھر میں موجود ہے‘، پمز آتشزدگی میں بچ جانے والی نومولود کے والد نے انتقال کی تردید کردی

ہنر سیکھنے کا سفر، بلوچستان کی خواتین مفت بیوٹیشن کورس کے لیے اسلام آباد پہنچ گئیں

کالم / تجزیہ

قاتل لکھاری

سیاست عوام کے لیے کیوں نہیں؟

آپ کا سب سے بڑا مخالف آپ خود ہیں