آسکر ایوارڈز کے بارے میں گزشتہ کئی برسوں میں بہت سی چیزیں بدلیں لیکن ایک چیز جو مستقل رہی وہ ’سرخ قالین‘ تھی لیکن اب اسے بھی بدل دیا گیا ہے۔
1961ء کے بعد پہلی بار آسکر قالین کا رنگ سرخ نہیں ہو گا۔ آسکر ایوارڈ کے انتظامات کی تیاری کے دوران جب قالین لائے گئے تو یہ انکشاف ہوا کہ اس مرتبہ قالین سرخ کے بجائے ’شیمپین رنگ‘ کے ہوں گے۔
Here's a look behind the scenes at the #Oscars champagne carpet. https://t.co/i5wEon5M8t pic.twitter.com/alme8HI5Gc
— Variety (@Variety) March 12, 2023
قالین کا رنگ تبدیل کرنے کا فیصلہ تخلیقی کنسلٹنٹ لیزا لو کی جانب سے کیا گیا تھا۔
لیزا لو کا کہنا ہے ، انہیں امید ہے کہ لوگ اس تبدیلی کو پسند کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ مستقبل میں قالین کا رنگ پھر تبدیل کیا جا سکتا ہے۔
لیزا لو نے کہا کہ قالین کا رنگ تبدیل کرنے کے معاملے پر کسی قسم کی بحث نہیں کی گئی البتہ انہوں نے بہت سارے رنگ آزمانے کے بعد ہی ’شیمپین رنگ‘ کا انتخاب کیا۔
جمی کامل جنہیں آسکر ایوارڈز کی میزبانی سونپی گئی ہے، کا کہنا ہے سرخ رنگ کے مقابلے میں ’شیمپین رنگ‘ کا قالین اس بات کو ظاہر کرتا ہے کہ ہم خون خرابہ نہیں چاہتے ، ہم پرامن لوگ ہیں۔