اسلام آباد پولیس نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے ایک فیصلے کو غلط انداز میں پیش کرتے ہوئے گمراہ کن خبریں پھیلانے والوں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
ترجمان اسلام آباد پولیس نے کہا ہے کہ کسی بھی عمل پر جرم کا اطلاق رائج الوقت قانون کے مطابق ہوسکتا ہے۔ کچھ عناصر افواہوں کی آڑ میں امن عامہ خراب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
مزید پڑھیں
ترجمان کے مطابق اسلام آباد پولیس گمراہ کن خبریں پھیلانے والوں کے خلاف بھرپور کارروائی کرے گی۔ وفاقی دارالحکومت میں دفعہ 144 نافذ ہے، خلاف ورزی پر کارروائی ہوگی۔
ترجمان نے اپیل کی ہے کہ لوگوں کو غیرقانونی عوامل پر اکسانے پر کارروائی ہوگی، شہری ایسی کسی بھی سرگرمی کا حصہ نہ بنیں۔
واضح رہے کہ سپریم کورٹ کے ایک فیصلے کو بنیاد پر چیف جسٹس پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف مہم چلائی جا رہی ہے۔