اسلام آباد پولیس کے زیراہتمام جاری ’ناک دی ڈور مہم‘ کیا ہے؟

اتوار 17 دسمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسلام آباد کیپیٹل سٹی پولیس آفیسر کے خصوصی احکامات پر گھر گھر جاکر ملازمین و کرایہ داروں کی رجسٹریشن کے لیے ’ناک دی ڈور‘ مہم کا سلسلہ جاری ہے، تھانہ سیکریٹریٹ کی حددو میں 551 گھروں کے 229 گھریلو ملازمین کے کوائف کا اندراج مکمل کر لیا گیا۔

مہم میں اسلام آباد کیپیٹل پولیس کی مختلف ٹیمیں گلی ومحلوں میں جاکر کرایہ داروں اور گھریلو ملازمین کے اندراج کو یقینی بنارہی ہیں تاکہ شہر میں امن و امان کی فضا کو برقرار رکھتے ہوئے کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے بچا جا سکے۔

’ناک دی ڈور‘ مہم کا سلسلہ جاری ہے، ترجمان اسلام آباد پولیس

پولیس ترجمان کی طرف سے جاری بیان کے مطابق اسلام آباد کیپیٹل سٹی پولیس آفیسر ڈاکٹر اکبر ناصرخان کے خصوصی احکامات کی روشنی میں اسلام آباد کیپیٹل پولیس کا وفاقی دارالحکومت میں شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے اہم اقدام اٹھاتے ہوئے گھر گھر جاکر ملازمین و کرایہ داروں کی رجسٹر یشن کے لیے ’ناک دی ڈور‘ مہم کا سلسلہ جاری ہے۔

اس مہم کے دوران اسلام آباد کیپیٹل پولیس کی مختلف ٹیمیں گلی ومحلوں میں جاکر کرایہ داروں اور گھریلو ملازمین کے کوائف کے اندراج کو یقینی بنارہی ہیں، اس سلسلے میں انسداد دہشتگردی ڈیپارٹمنٹ اسلام آباد نے تھانہ سیکریٹریٹ کے علاقے میں 551 گھروں کے 229 گھریلو ملازمین کے کوائف کا اندراج مکمل کیا۔

اس مہم کا مقصد امن و امان کی فضا کو برقرار رکھنا ہے

اسلام آباد کیپیٹل سٹی پولیس آفیسر نے کہاکہ اس مہم کا مقصد وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں امن و امان کی فضا کو برقرار کھنا ہے تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقع سے بچا جاسکے۔

انہوں نے مزید کہاکہ کرایہ دار وں اور گھریلو ملازمین کے کوائف کے اندراج سے نا صرف شرپسند عناصر پر کڑی نظر رکھی جاسکتی ہے بلکہ کسی بھی قسم کی مشکوک سرگرمی میں ملوث عناصر کوغیر قانونی سر گرمیوں سے روکا جاسکتا ہے۔

انہوں نے کہاکہ اندراج نہ کروانے کی صورت میں کوئی بھی شر پسند عناصر عام شہری کا روپ ڈھال کر چوری اور ڈکیتی جیسی سنگین وارداتوں میں ملوث ہوکر نقصا ن پہنچاسکتاہے۔ اسلام آباد کیپیٹل پولیس اپنے تمام تر وسائل بروئے کار لاتے ہوئے وفاقی دارالحکومت کے شہریوں کو ایک محفوظ ترین ماحول فراہم کرنے کے لیے ہمہ وقت کوشاں ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بلوچستان: منگلہ زرغون غر میں آپریشن کے دوران 35 سے زیادہ دہشتگرد ہلاک، 3 کمانڈرز گرفتار

ایران کے لیے وقت تیزی سے ختم ہورہا ہے، اسے فوری اقدامات کرنا ہوں گے، ڈونلڈ ٹرمپ کی تہران کو وارننگ

اسلام آباد میں امریکا ایران مذاکرات کے دوسرے دور کے لیے کوششیں جاری ہیں، وزیراعظم شہباز شریف

اسحاق ڈار اور مصری وزیر خارجہ کے درمیان رابطہ، علاقائی صورت حال پر تبادلہ خیال

سعودی عرب میں ذوالحج کا چاند نظر آگیا، عیدالاضحیٰ 27 مئی کو منائی جائےگی

ویڈیو

چین سے امریکا اور ایران تک، دنیا کا پاکستان پر اعتماد، اسلام آباد کے شہریوں کی حکومت اور پاک فوج کو خراجِ تحسین

معذور افراد کو بااختیار بنانے کے لیے مین اسٹریم سوشل آرگنائزیشن مشن امریکا کی کوششیں

حکومت اور آئی ایم ایف کے مابین مذاکرات جاری، آئندہ مالی سال کا بجٹ کیسا تیار ہونے جا رہا ہے؟

کالم / تجزیہ

قدم قدم سوئے حرم

میڈیا اور پروپیگنڈا

جب محافظ ہی زہر فروشوں کے نگہبان بن جائیں