غیرقانونی اجتماعات کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی، اسلام آباد پولیس

اتوار 11 فروری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسلام آباد پولیس نے شہریوں سے کہا ہے کہ اسلام آباد میں دفعہ 144 نافذ العمل ہے، شہر غیر قانونی سرگرمیوں کا حصہ بننے سے گریز کریں۔

ترجمان اسلام آباد کیپیٹل پولیس کے مطابق، کچھ افراد الیکش کمیشن اور دیگر سرکاری اداروں کے اطراف غیر قانونی اجتماعات پر اکسا رہے ہیں۔

اسلام آباد پولیس نے واضح کیا ہے کہ غیر قانونی اجتماع کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

اسلام آباد پولیس کے ترجمان نے واضح کیا ہے کہ اجتماع کےلیے راغب کرنا بھی جرم ہے، قانون کے دائرے میں پر امن احتجاج سب کا حق ہے۔

ترجمان وفاقی پولیس نے خبردار کیا کہ ہر غیر قانونی اقدام پر پولیس قانونی  کارروائی عمل میں لائے گی، قانون کی پاسداری سب پر فرض ہے۔

انہوں نے کہا کہ شہر میں امن و امان کا قیام اسلام آباد کیپیٹل پولیس کی اولین ترجیح ہے، کسی بھی غیر معمولی سرگرمی کی اطلاع پکار 15 یا آئی سی ٹی 15 ایپ پر دیں۔

واضح رہے کہ اسلام آباد پولیس کے آفیشل ایکس اکاؤنٹ پر 9 فروری کو جاری پوسٹ میں کہا گیا تھا کہ کسی بھی قسم کی غیر قانونی صورتحال سے نمٹنے کے لیے دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے۔ اسلام آباد پولیس نے خبردار کیا تھا کہ کسی بھی ہنگامہ آرائی کی صورت میں قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp