ملک میں کہاں کہاں بارش اور برفباری کا امکان ہے؟

اتوار 25 فروری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشتر علاقوں میں آج سے بارش شروع ہونے کی پیشگوئی کی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان ، خیبر پختونخوا ، گلگت بلتستان اور کشمیر میں بارش اور برف باری جبکہ بلوچستان کے جنوب مغربی اضلاع میں موسلا دھار بارش کا امکان ہے۔

اسلام آباد

محکمہ موسمیات نے اسلام آباد میں آج تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔

خیبر پختونخوا

خیبر پختونخوا کے بیشتر اضلاع میں مطلع ابرآلود رہنے کی توقع ہے جبکہ رات کے وقت چترال، دیر، سوات، شانگلہ، کوہستان، بونیر، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، صوابی، مردان، چارسدہ، نوشہرہ، پشاور، مہمند، باجوڑ، خیبر، کرم، کوہاٹ، بنوں اور وزیرستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری متوقع ہے۔

پنجاب

پنجاب کے بیشتر اضلاع میں آج موسم خشک رہے گا تاہم شام کو خطہ پوٹھوہار، میانوالی، اٹک، خوشاب، سرگودھا، مری، گلیات اور گردونواح میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے۔

بلوچستان

بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں مطلع ابرآلود رہنے کا امکان ہے۔ علاوہ ازیں، چاغی، نوشکی، خاران، پنجگور، گوادر، آواران، خضدار، قلات ، تربت، واشک، کیچ، کوئٹہ، زیارت، چمن، پشین، قلعہ عبداللہ، قلعہ سیف اللہ، ژوب، شیرانی، بارکھان، موسیٰ خیل، مکران اور کوہلو میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔

سندھ

سندھ کے بیشتر اضلاع میں مطلع ابرآلود رہے گا البتہ آندھی اور تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔

کشمیر اور گلگت بلتستان

کشمیر اور گلگت بلتستان میں موسم شدید سرد اور مطلع ابرآلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور برفباری ہو سکتی ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ خیبر پختونخوا، بلوچستان، کشمیر اور گلگت بلتستان کے بعض سیاحتی مقامات پر بارش اور برفباری کے بعد سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے۔ محکمہ موسمیات اور پی ڈی ایم اے نے عوام کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے اور محدود سفر کی ہدایت کی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp