خیبرپختونخوا: 25 فروری سے بارشوں، برفباری کا امکان، لینڈسلائڈنگ کا خدشہ

جمعہ 23 فروری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

محکمہ موسمیات کی جانب سے خیبر پختونخوا میں بارشوں،تیز ہواؤں اور بالائی اضلاع میں برفباری کا ایک اور سلسلہ 25 فروری سے شروع ہونے کی پیشگوئی کے پیش نظر پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے تمام ضلعی انتظامیہ کو الرٹ رہنے کےلیے مراسلہ جاری کردیا۔

پی ڈی ایم اے خیبر پختونخوا کے ڈائریکٹر جنرل محمد قیصر خان کی جانب سے جاری مراسلے میں بارشوں اور برفباری کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ کو پیشگی اقدامات کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ مراسلے کے مطابق برفباری اور بارشوں سے بالائی اضلاع میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔ اس کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ کو چھوٹی بھاری مشینری کی دستیابی یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

سیاحوں کو موسمی حالات سے باخبر رہنے کا مشورہ

پی ڈی ایم اے نے طوفان کی صورت میں عوام کو بجلی کی تاروں، بوسیدہ عمارتوں و تعمیرات، سائن بورڈز اور بل بورڈز سے دور رہنے کی ہدایت کی ہے. مراسلے میں حساس بالائی علاقوں میں سیاحوں اور مقامی آبادی کو موسمی حالات سے باخبر رہنے اور احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے.

بارشوں اور برفباری کا سلسلہ 27 فروری تک جاری رہنے کا امکان

 پی ڈی ایم اے نے ہدایت کی ہے کہ حساس اضلاع میں ضلعی انتظامیہ مقامی آبادی تک پیغامات مقامی زبانوں میں پہنچائے، کسی بھی ہنگامی صورتحال میں تمام متعلقہ ادارے سڑکوں کی بحالی کے لیے چوکس رہیں اور سڑکوں کی بندش کی صورت میں ٹریفک کے لیے متبادل راستے فراہم کیے جائیں اور حساس علاقوں میں صوبائی اور قومی شاہراہوں پر مسافروں کو پیشگی خبردار کیا جائے۔

اضلعی انتظامیہ کو ہنگامی خدمات کے اہلکاروں کی دستیابی کو یقینی بنانے اور سیاحوں کو موسمی صورت حال سے آگاہ کرنے کی بھی ہدایت کی گئی۔

مراسلے کے مطابق بارشوں اور برفباری کا سلسلہ 27 فروری تک وقفے وقفے سے جاری رہنے کا امکان ہے لہٰذا سیاح دوران سفر خصوصی احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

مچھر کچھ لوگوں کو زیادہ کیوں کاٹتے ہیں؟ نئی تحقیق میں اہم اور حیران کن انکشاف سامنے آگیا

وزیراعظم شہباز شریف کیجانب سے امریکا اور ایران کے درمیان اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر دستخط، پاکستان ثالث اور ضامن قرار

پیٹرول کی طلب میں کمی، قیمتوں میں کمی کی امیدیں بڑھ گئیں

’کِس می ہیئر‘، کولکتہ کی سڑک پر آسٹریلوی سیاح سے ہراسانی، ویڈیو وائرل

اسلام آباد مفاہمتی یادداشت جاری، امریکا اور ایران 60 روز میں حتمی معاہدے پر مذاکرات کریں گے

ویڈیو

وزیراعظم شہباز شریف کیجانب سے امریکا اور ایران کے درمیان اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر دستخط، پاکستان ثالث اور ضامن قرار

پاک سفارتکاری کی کامیابی، ایران امریکا امن معاہدے پر پشاور کے شہریوں کا خیرمقدم

اسپورٹس ڈیپارٹمنٹ بلوچستان کی خصوصی ’رن فار فن ریس‘، خواتین کی بڑی تعداد میں شرکت

کالم / تجزیہ

’آپ پاکستان سے آئے ہیں؟‘

ویڈنگ ڈیٹیکٹیو یا خانگی جاسوسوں کے اچھوتے کام کا احوال

عین عشق کا المیہ