مریم نواز کی کابینہ میں کون کون شامل ہوگا؟

منگل 27 فروری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے ملک کے سب سے بڑے صوبے پنجاب کی وزارت اعلیٰ کا حلف اٹھا لیا ہے۔

وزیراعلیٰ کے انتخاب کے بعد اب اس پر چہ مگوئیاں جاری ہیں کہ کابینہ کب بنے گی اور کابینہ میں کون کون شامل ہوگا۔

پنجاب کی کابینہ کے حوالے سے مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف پارٹی کے لوگوں سے ملاقاتیں کرکے وزرا کی حمتی لسٹ تیار کر رہے ہیں۔ کِس کو کون کا محکمہ ملنا چاہیے اس پر حتمی مشاورت ہو رہی ہے۔

مسلم لیگ ن کے ذرائع کے مطابق آج بھی جاتی عمرا میں اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان کے ساتھ پنجاب کی کابینہ کے حوالے سے مشاورت کی گئی۔

ذرائع کا دعویٰ ہے کہ اب تک کابینہ میں متوقع شامل ہونے والے 16 افراد کے ناموں پر مشاورت کی گئی ہے۔ متوقع کابینہ میں مسلم لیگ ق اور استحکام پاکستان پارٹی سے ایک ایک وزیر بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق مریم نواز کی کابینہ میں ن لیگ کی سینیئر رہنما مریم اورنگزیب، عظمیٰ بخاری، خواجہ سلمان رفیق، میاں مجتبیٰ شجاع الرحمٰن، بلال یاسین اور خواجہ عمران نذیر شامل ہوں گے۔

اس کے علاوہ خضر حیات مزاری، شیر علی گورچانی، احمد خان لغاری، راحیلہ خادم حسین، سبطین رضا بخاری، ایوب خان گادھی، فیصل کھوکھر، میاں یاور زمان کو کابینہ میں شامل کرنے کے لیے مشاورت کی گئی ہے۔

مریم نواز کی متوقع کابینہ میں استحکام پاکستان پارٹی کے رکن ملک غضنفر عباس چھینہ جبکہ مسلم لیگ ق کے رکن چوہدری شافع حسین کا نام بھی شامل ہے۔

کابینہ کے ارکان کب حلف اٹھائیں گے؟

پاکستان مسلم لیگ ن کے ذرائع کے مطابق پہلے مرحلے میں کابینہ کے ارکان کی تعداد 16 یا 20 کے قریب ہوگی جن میں کچھ نام فائنل کر لیے گئے ہیں جبکہ کچھ آج رات تک فائنل ہو جائیں گے۔

ذرائع نے بتایا کہ کل یا پرسوں تک وزرا حلف اٹھا لیں گے، کیونکہ بجٹ کے لیے پنجاب اسمبلی کا اجلاس طلب کر لیا گیا ہے۔ اب چونکہ 29 فروری تک کابینہ کا ہونا لازمی ہے، اس لیے امید ہے کہ آج نام فائنل ہو جائیں گے جس کے بعد کل وزرا حلف اٹھا لیں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

وینیزویلا پر امریکی حملے کے بعد ’جیک رائن‘ سیریز کا کلپ کیوں وائرل ہوا؟

ریٹائرمنٹ کے بعد لیونل میسی کیا کرنا پسند کریں گے؟ فٹبالر نے خود بتادیا

پی ٹی آئی کا 8 فروری کو کوئی شو نہیں ہوگا، یہ پہیہ جام ہڑتال کی صلاحیت نہیں رکھتے، رانا ثنااللہ

پنجاب میں دھند کا راج برقرار، مختلف موٹرویز بند

امریکا کے بغیر روس اور چین کو نیٹو کا کوئی خوف نہیں، ڈونلڈ ٹرمپ

ویڈیو

خیبرپختونخوا میں گورنر راج، کیا سہیل آفریدی کی چھٹی کا فیصلہ ہوگیا؟

تبدیلی ایک دو روز کے دھرنے سے نہیں آتی، ہر گلی محلے میں عوام کو متحرک کریں گے، سلمان اکرم راجا

کراچی میں منفرد  ڈاگ شو کا انعقاد

کالم / تجزیہ

امریکا تیل نہیں ایران اور چین کے پیچھے وینزویلا پہنچا

وینزویلا کی’فتح‘ کے بعد، دنیا کا نقشہ کیا بنے گا؟

منو بھائی کیوں یاد آئے؟