وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے پنجاب سیف سٹی اتھارٹی ہیڈکوارٹر کا دورہ کیا اور احکامات دیے ہیں کہ 31 دسمبر تک تمام اضلاع میں سمارٹ سیف سٹی پراجیکٹ لانچ کریں۔
وزیراعلیٰ مریم نواز نے خواتین کے تحفظ کے لیے اپ گریڈڈ ویمن سیفٹی ایپ لانچ کرنے کی ہدایت کی۔ اور کہاکہ یہ اسے 2 ہفتے کے اندر فنکشنل کیا جائے۔
مزید پڑھیں
مریم نواز نے پنجاب سیف سٹی اتھارٹی کی خواتین پولیس کمیونیکیشن آفیسرز کے لیے ہاسٹل بنانے کا اعلان کیا۔
اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ سیف سٹی اتھارٹی کیمروں کے ذریعے تجاوزات کی نشاندہی بھی ممکن ہو گی۔ اس کے علاوہ اسپتال، بس اسٹینڈ، ایئرپورٹ، ریلوے اسٹیشن، شاپنگ مال کی مانیٹرنگ کی جائے گی۔
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے سیف سٹی اتھارٹی ڈیٹا سنٹر اور ڈیجیٹل وال کا معائنہ بھی کیا۔ اس کے علاوہ 15 کال سینٹر پر بھی گئیں۔
اس موقع پر سابق سینیٹر پرویز رشید، ارکان اسمبلی مریم اورنگزیب، عظمیٰ بخاری، بلال کیانی، ثانیہ عاشق، چیئرمین پی اینڈ ڈی، آئی جی پنجاب، سی سی پی او اور دیگر متعلقہ حکام بھی موجود تھے۔