وزیراعلیٰ کے قافلے کی خاطر ٹریفک روکنے پر مریم نواز سخت برہم

منگل 27 فروری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے وزارت اعلیٰ کا قلمدان سنبھالنے کے بعد پہلے روز ہی وزیراعلیٰ کے قافلے کے لیے ٹریفک روکے جانے پر سخت برہمی کا اظہار کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز صبح سوا 8 بجے جاتی امرا رائیونڈ سے دفتر کے لیے روانہ ہوئیں اور 9 بجے دفتر پہنچ گئیں۔

سول سیکرٹریٹ آمد کے موقع پر انہوں نے راستے میں ان کے قافلے کے لیے ٹریفک روکے جانے پر سخت برہمی کا اظہار کیا اور ہدایت کی کہ ٹریفک مینجمنٹ ٹھیک کریں، شہریوں کو تکلیف نہیں ہونی چاہیے۔

میرٹ کی خلاف ورزی کروں گی نہ ہونے دوں گی، وزیراعلیٰ پنجاب

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے زیر صدارت آج دربار ہال سیکرٹریٹ میں اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا جس میں وزیر اعلیٰ کو محکموں کے افعال کار کے بارے میں چیف سیکریٹری زاہد زمان اختر، چیرمین پی اینڈ ڈی، سیکرٹری ہیلتھ  اور سیکرٹری خزانہ نے تفصیلی بریفننگ دی۔

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے دوران اجلاس حکام کو ہدایت کی کہ ڈینگی اور پولیو سے بچاؤ پر توجہ دی جائے اور عوام کو معیاری علاج کی سہولیات میسر ہونی چاہئیں۔ انہوں نے کہا کہ مالیاتی امور میں شفافیت پر سمجھوتہ نہیں ہوگا۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ صحت اور دیگر شعبوں میں عوامی افادیت کے منصوبے جاری رکھے جائیں، خدمت کے جذبے سے سرشار دیانتدار افسروں کو سیلوٹ کرتی ہوں، میرٹ کی خلاف ورزی نہ کروں گی نہ ہونے دوں گی اور نہ ہی کوئی سیاسی بھرتی کی جائے گی۔

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ حلف برداری کے بعد سیدھی آفس گئی اور کام شروع کردیا، عوام کے مسائل کا فوری حل چاہیے، اسٹرکچرل ریفارمز کرنا ہوں گی، مسائل کی جڑ تک پہنچ کر انہیں ختم کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ افسران اور ملازمین میری ٹیم ہیں، کام کرنے والوں کو سپورٹ کیا جائے گا، عوام کی خدمت کے مشن کی تکمیل کے لیے اچھی تجاویز کا خیر مقدم کیا جائے گا، سول ملازمین محب وطن اور خدمت کے جذبے سے سر شار ہیں۔ وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ احتساب، شفافیت، معیاری اور بروقت کام ریڈ لائن ہیں، کام کرنے والوں کا احترام کرتی ہوں۔

اجلاس میں مسلم لیگ ن کے سینیئر رہنما پرویز رشید، ارکان اسمبلی مریم اورنگزیب، عظمیٰ بخاری، ثانیہ عاشق، چیف سیکریٹری، آئی جی اور دیگر وزارتوں کے سیکریٹریز بھی موجود تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

شدید فضائی جھٹکوں سے مسافر کی ہلاکت، بیوہ کا سنگاپور ایئرلائنز کے خلاف عدالت سے رجوع

حنا جاوید قتل کیس ہائی پروفائل قرار، خصوصی کمیٹی قائم

چین کی اہم دریا سے سمندر تک نہر کی تعمیر مکمل، ستمبر میں کھولنے کی تیاری

وفاقی سرکاری اسپتالوں میں فوری فائر سیفٹی آڈٹ کا حکم جاری

’آپ جیکولین سے حسد کرتی تھیں‘، سکیش چندر شیکھر کا نورا فتیحی کے نام خط وائرل

ویڈیو

ٹرمپ کا وینزویلا سے ’تاریخ کا سب سے بڑا تیل معاہدہ‘، 65 ارب بیرل ذخائر پر امریکی کنٹرول اور پیٹرول سستا ہونے کا دعویٰ

پمز چلڈرن اسپتال یورپ و امریکا کے اسپتالوں سے بہتر بنا تھا، کام چلاؤ طریقوں نے یہاں تک پہنچایا، معروف آرکیٹیکٹ ہارون رشید

پمز سانحہ: ’ایک شخص کو ذمہ دار ٹھہرانے کے بجائے پورے ہیلتھ سسٹم کو دیکھنا ہوگا‘، پروفیسر ڈاکٹر خلیق الزمان

کالم / تجزیہ

ہم کیوں لکھتے ہیں؟

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں