گورنر شپ سمیت 4 وزراتوں کے مطالبے پر فقط ایک وزرات، ایم کیو ایم نے کابینہ کا حصہ نہ بننے کا فیصلہ کرلیا

جمعرات 29 فروری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان مطالبات کی منظوری کے لیے ڈٹ گئی، مطالبات کی عدم منظوری کی صورت میں وفاقی کابینہ کا حصہ نہ بننےکا فیصلہ۔

ذرائع کے مطابق متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان نے اپنے مطالبات منظور ہونے تک نومنتخب حکومت میں کوئی بھی وزرات نہ لینے کا اصولی فیصلہ کر لیا ہے، اس حوالے سے ایم کیو ایم کی قیادت نے مسلم لیگ ن کو  اپنے فیصلے سے مطلع کردیا ہے۔

ذرائع کے مطابق سندھ کی گورنر شپ اور 4 کی خواہاں ایم کیو ایم کو مسلم لیگ ن کی جانب سے فقط ایک وزرات پیش کی گئی ہے۔

مزید پڑھیں

یہ صورتحال اس وقت پیش آئی ہے جب ایک روز قبل ہی ایم کیو ایم سے تعلق رکھنے والے موجودہ گورنر سندھ کامران ٹیسوری کی مبینہ آڈیو لیک سامنے آئی ہے جس میں انہیں کہتے سنا جاسکتا کہ’کچھ ملے بھی نہ اور حکومت میں گئے تو حشر اور برا ہونے والا ہے‘۔

دوسری جانب ایم کیو ایم کے مطالبے کے جواب میں مسلم لیگ ن کا موقف ہے ایم کیو ایم کے ساتھ بات چیت جاری ہے، مسئلے کا کوئی نہ کوئی حل نکال لیں گے۔

ذرائع نے بتایا ہےکہ  ایم کیوایم  اسپیکرقومی اسمبلی اور وزیراعظم کے انتخاب میں ووٹ دینے کے لیے راضی مگر چیئرمین سینیٹ اور  صدر کے انتخاب میں ووٹ دینے کے لیے تیار نہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp