قومی اسمبلی کو چلانے کے لیے صدقہ دینا پڑے گا، فاروق ستار کی وی نیوز سے گفتگو

جمعرات 29 فروری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

قومی اسمبلی کے نومنتخب رکن اور متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے رہنما فاروق ستار نے کہا ہے کہ قومی اسمبلی کو چلانے کے لیے صدقہ دینا پڑے گا۔

قومی اسمبلی میں وی نیوز سے خصوصی گفتگو میں فاروق ستار نے کہا کہ قومی اسمبلی اپنی مدت پوری کرے گی یا نہیں، یہ سوال اصولاً پہلے دن پوچھنا نہیں چاہیے، اس کے برعکس اگر آپ کے پاس کوئی حوالہ یا ثبوت ہو تو اس پر بات کی جاسکتی ہے۔

’اسپین سے بُل منگوانا پڑے تو اس کا بھی صدقہ دیں‘

انہوں نے کہا کہ اگر کسی کو کوئی شک و شبہ ہے کہ پارلیمنٹ 5 سال نہیں چلے گی تو انہیں چاہیے کہ وہ بکرے یا گائے کا صدقہ دیں، اتنی بڑی اسمبلی کو چلانے کے لیے اگر اسپین سے بُل منگوانا پڑے تو اس کا بھی صدقہ دینا چاہیے۔

فاروق ستار نے مزید کہا کہ اصل بات ذمہ داری، سیاسی جمہوری رویوں کی ہے، جو حکومت قائم ہوگی اسے تمام اپوزیشن اور اتحادی جماعتوں کو بھی ساتھ لیکر چلنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ قومی اسمبلی کو قومی مشاورت کا ایسا فورم بننا چاہیے جہاں قومی پالیسی بنے اور قومی ایجنڈا قائم ہو، اختیار اور وسائل کو نچلی سطح تک منتقل ہونا چاہیے، شہر اور اضلاع اگر ترقی کے انجن بنیں گے تو یہ ملک آگے جائے گا ورنہ ہم اسی منجدھار میں پھنسے رہیں گے اور یہ سوال ہر صحافی پوچھے گا کہ یہ اسمبلی چلے گی یا نہیں چلے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp