اننت امبانی کی شادی، مارک زکربرگ سمیت کون کون بھارت پہنچ گیا؟

جمعرات 29 فروری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

فیس بک کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او ) مارک زکربرگ اور ان کی اہلیہ پرسیلا چن اننت امبانی کی شادی میں شرکت کے لیے بھارتی جام نگر پہنچ گئے ہیں۔ بل گیٹس اور میلنڈا گیٹس سمیت کئی اہم شخصیات شرکت کریں گی۔

سوشل میڈیا کے سب سے بڑے پلیٹ فارم ’ فیس بک‘  کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او ) مارک زکربرگ اور ان کی اہلیہ پرسیلا چن اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی پری ویڈنگ تقریبات میں شرکت کے لیے جمعرات کو بھارتی ریاست گجرات کے شہر جام نگر پہنچے ہیں شادی سے پہلے کی تقریبات یکم سے 3 مارچ تک جام نگر میں منعقد ہوں گی۔

مارک زکربرگ اور پرسیلا چن کو جام نگر میں گلے میں پھولوں کے ہار پہنے دیکھا گیا جبکہ لوک موسیقاروں نے ان کا شاندار استقبال کیا۔

اس سے پہلے پاپ سنگر کی آئیکون مانی جانے والی  ریحانہ بھی جام نگر پہنچی تھیں۔ وہ ان بہت سے معروف فنکاروں میں سے ایک ہیں جو تقریب میں پرفارم کریں گے۔

ارجیت سنگھ اور دلجیت دوسانجھ بھی موسیقاروں کی وسیع لائن اپ کا حصہ ہیں جو دُنیا کی سب سے مہنگی ترین شادی کی اس تقریب میں پرفارم کریں گے۔

شاہ رخ خان، رجنی کانت، سلمان خان، عامر خان سے لے کر سدھارتھ ملہوترا، سیف علی خان اور دیگر شخصیات بھی گجرات میں ہونے والی تقریبات میں شرکت کریں گی۔

شادی سے قبل ہونے والی تقریبات میں تقریباً ایک ہزار مہمانوں کو مدعو کیا گیا ہے جس میں بل گیٹس اور میلنڈا گیٹس سمیت کئی اہم شخصیات شرکت کریں گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

صدر آصف علی زرداری کی جانب سے 355 شخصیات کے لیے سول اعزازات کی سفارشات

14 اگست، پاکستان کا آزادی کی جانب سفر، 79 سالہ قربانیوں اور ترقی کا سفر

پاکستان اور فرانس کا کثیرالجہتی امور پر تعاون اور عالمی فورمز پر رابطہ مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

آزادی محض سرزمین کے حصول کا نام نہیں بلکہ عوام کے حقوق کا وعدہ پورا  کرنا  بھی ہے، بلاول بھٹو کا پیغام

پاکستان ٹیسٹ اسکواڈ نے بیکنہم میں یوم آزادی منایا، کھلاڑیوں کے قوم کے نام خصوصی پیغامات

ویڈیو

14 اگست، پاکستان کا آزادی کی جانب سفر، 79 سالہ قربانیوں اور ترقی کا سفر

آزادی محض سرزمین کے حصول کا نام نہیں بلکہ عوام کے حقوق کا وعدہ پورا  کرنا  بھی ہے، بلاول بھٹو کا پیغام

پاکستان ٹیسٹ اسکواڈ نے بیکنہم میں یوم آزادی منایا، کھلاڑیوں کے قوم کے نام خصوصی پیغامات

کالم / تجزیہ

مایوس ہونے سے پہلے یہ حساب کتاب بھی کر لیں

سن 47، 1200 پاکستانی اور ایک چابی

انڈین خارجہ پالیسی کی ارتھی