علامہ اقبال ایئرپورٹ: گمشدہ رقم واپس ملنے پر مسافر کا سی اے اے حکام کا شکریہ

اتوار 3 مارچ 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

لاہور کے علامہ اقبال ایئرپورٹ پر بیرون ملک سے آنے والے مسافرکے 6 لاکھ سے زائد مالیت کی رقم، بینکنگ کارڈز وغیرہ واپس مل گئے، پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کو ملنے والا پرس مسافر کو واپس کردیا گیا۔ مسافر نے شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ رقم ماں کے علاج کے لیے رکھی تھی۔

پاکستان سول ایویشن اتھارٹی کے مطابق بیرون ملک سے آنے والے مسافر کو 6 لاکھ سے زائد مالیت کی رقم، بینکنگ کارڈز وغیرہ واپس کردیے گئے، علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ لاہور میں ٹیکسی کاؤنٹر سپروائزر رضوان نے کیب یارڈ سے ملا پرس سی اے اے حکام کو دیا۔

سی اے اے کے مطابق ویجیلنس ڈی وی اوز نے (ایف آئی اے، آئی بی ایم ایس) کے ذریعے مسافر کی تفصیلات اکھٹی کیں اور ایئرلائن کے ریکارڈ سے مسافر کا ٹکٹ، موبائل فون نمبر حاصل کیا۔ ویجیلنس حکام کے رابطہ کرنے پر مسافر ارشد ایئرپورٹ آیا اور تصدیق کے بعد پرس اس کے حوالے کردیا گیا۔

مسافر ارشد کا کہنا تھا کہ 7 ہزار سے زائد سعودی ریال میری ماں کے علاج کے لیے تھے، مجھے خوشی ہوئی کہ سی اے اے حکام نے میری رقم اور پرس میرے حوالے کیے۔

مسافر نے سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ہیڈکوارٹر کو خط لکھا، مسافر نے اپنے خط میں پنجاب سول ایوی ایشن اتھارٹی ویجیلنس عملے کی کاوشوں کا شکریہ ادا کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp