اسرائیلی حملے میں فلسطینی جڑواں بچے شہید، 10 سال بعد ماں بننے والی خاتون غم سے نڈھال

پیر 4 مارچ 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

رانیہ ابو عنزہ کو قدرت نے 10 سال بعد اولاد کی نعمت سے نوازا اور اس کے ہاں جڑواں بچوں کی پیدائش ہوئی لیکن اسرائیلی فوج نے چند لمحوں میں اس کی گود اجاڑ دی۔

خبر رساں ادارے اے پی کے مطابق، ہفتے کی شب اسرائیلی فوج کی غزہ میں ایک گھر پر بمباری کے نتیجے میں رانیہ کے شوہر، بیٹی وسام اور بیٹا نعیم شہید ہوگئے تھے۔ ابو عنزہ کے گھر پر ہوئے اس حملے میں کل 14 افراد شہید ہوئے جن میں 6 بچے اور 4 خواتین شامل تھیں۔

اس رات رانیہ نے 10 بجے کے قریب اپنے بیٹے نعیم کو دودھ پلایا اور اس کے ساتھ ہی لیٹ گئی۔ اس کی دوسری جانب اس کی بیٹی وسام سو رہی تھی۔ کمرے میں رانیہ کے شوہر بھی موجود تھے اور سو رہے تھے۔ اس کے ایک یا ڈیڑھ گھنٹے بعد بمباری ہوئی اور گھر منہدم ہوگیا۔

گزشتہ روز واقعہ کا ذکر کرتے ہوئے رانیہ نے بتایا، ’جب بمباری ہوئی تو میں نے اپنے بچوں اور شوہر کو پکارا، وہ شہید ہوچکے تھے، بچوں کے والد انہیں اپنے ساتھ لے گئے اور مجھے اکیلا چھوڑ گئے۔‘

رانیہ نے اپنے بچوں کا کمبل اپنے سینے سے لگایا ہوا تھا اور وہ یہ سب روتے ہوئے بتا رہی تھی۔ وسام اور نعیم 13 اکتوبر 2023 کو پیدا ہوئے تھے۔ اس کے شوہر بچوں کی پیدائش پر بہت خوش تھے۔

ان بچوں کی پیدائش حماس اسرائیل جنگ شروع ہونے کے ایک ہفتے بعد ہوئی۔ اسرائیلی فوج اس وقت سے مسلسل غزہ پر بمباری کر رہی ہے۔ یہ حملے عموماً رات کے وقت کیے جاتے ہیں اور گھروں پر حملوں سے قبل انتباہ جاری نہیں کیا جاتا تاکہ لوگ محفوظ مقام پر منتقل ہو سکیں۔

اکتوبر 2023 میں اسرائیل نے رفح کو اپنے لیے محفوظ علاقہ قرار دیا تھا تاہم اب وہاں بھی قابض فوج وحشیانہ بمباری کر کے معصوم فلسطینیوں کا خون بہا رہی ہے۔

غزہ کے محکمہ صحت کے حکام کے مطابق، 7 اکتوبر سے اب تک اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں 30 ہزار سے زیادہ فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔ غزہ شہر ملبے کا ڈھیر بن چکا ہے لاکھوں تعداد میں لوگ نقل مکانی کر چکے ہیں۔

رانیہ کا کہنا تھا، ’ہمارے کوئی حقوق نہیں، میں نے اپنے پیاروں کو کھو دیا، میں اب یہاں مزید نہیں رہنا چاہتی، میں جنگ سے تھک چکی ہوں اور اس ملک سے جانا چاہتی ہوں۔‘ رانیہ اب ایک ہی سوال کرتی ہیں، ’اب مجھے ماں کون کہے گا؟‘

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

جنگ بندی کے بعد روسی حملے پر امریکا یوکرین میں کثیرالملکی فورس کی تعینانی کی حمایت کرے گا

لاہور، کراچی اور اسلام آباد کے ایئرپورٹس آؤٹ سورس کرنے کی منظوری دے دی گئی

مذاکرات موجودہ پارلیمنٹ کو ختم کرنے کے لیے ہوں گے، محمود اچکزئی، اسمبلیوں سے استعفوں کا بھی عندیہ

کراچی اوپن اسکواش: پہلا دن پاکستانی کھلاڑیوں کے نام رہا

آئی پی ایل سے نکالے گئے بنگلہ دیش کے فاسٹ بولر مستفیض الرحمان کا پی ایس ایل کھیلنے کا فیصلہ

ویڈیو

ڈنکے کی چوٹ پر آپریشن ہوگا، ڈی جی آئی ایس پی آر کا خیبرپختونخوا حکومت کو سخت جواب

خیبر پختونخوا میں دہشتگردوں کو سازگار ماحول میسر ہے، وزیراعلیٰ کا بیانیہ کھل کر سامنے آگیا، ڈی جی آئی ایس پی آر

مذاکرات صرف میڈیا کی زینت ہیں، کوئی حقیقی پیشرفت نہیں، وزیردفاع خواجہ آصف

کالم / تجزیہ

وینزویلا کی’فتح‘ کے بعد، دنیا کا نقشہ کیا بنے گا؟

منو بھائی کیوں یاد آئے؟

ہم نے آج تک دہشتگردی کے خلاف جنگ کیوں نہیں جیتی؟