وزیراعظم محمد شہباز شریف نے دوسری بار وزارت عظمیٰ کا حلف اٹھا لیا

پیر 4 مارچ 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے دوسری بار وزارت عظمیٰ کا حلف اٹھا لیا ہے، صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے  وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف سے وزارت عظمیٰ کا حلف لیا۔

شہباز شریف کی حلف برداری کی تقریب میں سابق وزیراعظم محمد نواز شریف، سابق صدر آصف زرداری، نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ، تینوں مسلح افواج کے سربراہان، سندھ، پنجاب، بلوچستان کے وزرائےاعلی شریک تھے، وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور وزیراعظم کی تقریب حلف برداری میں شریک نہیں ہوئے۔

متعدد ملکوں کے سفیر بھی وزیراعظم شہباز شریف کی تقریب حلف برداری میں شریک ہوئے۔

وزیراعظم شہبازشریف کی حلف برداری کے بعد وزیراعظم ہاؤس میں مسلح افواج کی جانب سے وزیراعظم شہباز شریف کو گارڈ آف آنر پیش گیا۔

گارڈ آف آنر کی تقریب کے بعد وزیراعظم شہباز شریف نے فردا فردا تقریب کے شرکا سے مصافحہ بھی کیا، اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف سے وزیراعظم ہاؤس کے عملے کا تعارف بھی کرایا گیا۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز شہباز شریف 201 ووٹ حاصل کرکے وزیر اعظم منتخب ہوئے تھے جب کہ ان کے مدمقابل امیدوار عمر ایوب خان نے 92 ووٹ حاصل کیے تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سابق پی ایس ایل کرکٹر عرفان جونیئر پر گیند سے چھیڑ چھاڑ کے الزام میں 5 میچز کی پابندی

فیلڈ مارشل عاصم منیر نے بہترین قیادت فراہم کی ہے، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز

وزیراعظم کی مصروفیات کے باعث وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس ملتوی

فرانس میں گھر کے مالک کو باغیچے میں دبایا گیا 8 لاکھ ڈالر مالیت کا سونا مل گیا

قازقستان کا ‘ابراہیم معاہدوں’ میں شمولیت اور اسرائیل کے ساتھ تعلقات مضبوط بنانے کا عندیہ

ویڈیو

گیس کی عدم موجودگی میں گیزر بند، پانی کیسے کریں گرم؟ عوام کی رائے

’ایئر کراچی‘ کا ہدف کتنے سو جہاز ہیں اور مسافروں کو کیا سہولیات دی جائیں گی؟

وی ایکسکلوسیو: آئین زندہ دستاویز ہے، 27ویں کے بعد مزید ترامیم بھی لائی جاسکتی ہیں، مصطفیٰ کمال

کالم / تجزیہ

ممدانی کی جیت اور وہ خوشی جس پر اعتراض ہوا ؟ 

ٹرمپ کا کامیڈی تھیٹر

میئر نیویارک ظہران ممدانی نے کیسے کرشمہ تخلیق کیا؟