مریم نواز کی ہدایت پر ’سڑکیں بحال، پنجاب خوشحال‘ پراجیکٹ کا آغاز

پیر 4 مارچ 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر ’سڑکیں بحال، پنجاب خوشحال‘ پراجیکٹ کا آغاز کر دیاگیا۔

مریم نواز کی زیر صدارت خصوصی اجلاس میں صوبے بھر کی سڑکوں کی حالت پر تفصیلی گفتگو کی گئی، اس موقع پر سیکریٹری سی ایند ڈبلیو نے بریفنگ دی۔

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے چھوٹی بڑی رابطہ سڑکوں کی تعمیرومرمت وبحالی کے لیے ڈیڈ لائن دیدی اور ایکسل لوڈ مینجمنٹ سسٹم پر عملدرآمد کی ہدایت کی۔

اجلاس میں ایکسل لوڈ مینجمنٹ سسٹم کے لیے سڑکوں پر الیکٹرک کانٹا نصب کرنے کی منظوری دیدی گئی۔

وزیراعلیٰ مریم نواز نے سڑکوں کے زیرتکمیل منصوبے مکمل کرنے کا حکم دیتے ہوئے پنجاب بھر کے پلوں کے حوالے سے بھی رپورٹ طلب کرلی۔

سڑکوں پر پلوں کی تعمیر و بحالی کے لیے سروے مکمل کرنے کا حکم

مریم نواز شریف نے احکامات دیے کہ سڑکوں پر تعمیر پلوں کی تعمیر و بحالی کے لیے سروے جلد از جلد مکمل کیا جائے۔

اجلاس میں 6 ماہ کے دوران پنجاب کی 153 سے زیادہ سڑکوں کی تعمیر و مرمت مکمل کرنے کا ہدف رکھا گیا ہے۔ اس کے علاوہ 5 اہم رابطہ سڑکوں کو ایکسپریس وے بنانے کا حکم دیا گیا ہے۔

وزیراعلیٰ کی زیر صدارت اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ملتان، وہاڑی روڈز سمیت دیگر سڑکیں پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت بنائی جائیں گی۔

پنجاب میں کوئی بھی سڑک ٹوٹی پھوٹی نہ رہے، مریم نواز

اجلاس سے خطاب کے دوران مریم نواز نے کہاکہ پنجاب بھر میں کوئی بھی سڑک ٹوٹی پھوٹی نہ رہے، سڑکوں کی تعمیر و بحالی جلد مکمل کرائیں گے۔

انہوں نے کہاکہ مرکزی رابطہ سڑکوں کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کیا جائے۔ سڑکوں کی تعمیر وبحالی جلد چاہتے ہیں لیکن معیار پر قطعاً سمجھوتہ نہیں ہو گا۔

سیکریٹری سی اینڈ ڈبلیو کی وزیراعلیٰ پنجاب کو بریفنگ

سیکریٹری سی اینڈ ڈبلیو نے وزیراعلیٰ کو بتایا کہ پنجاب میں روڈ رائٹ ایپ کے ذریعے 7948 کلومیٹر روڈز سروے مکمل کر لیا گیا ہے۔ 2 ہزار کلومیٹر سڑکوں کا سروے پروفائلو میٹر کے ذریعے کیا گیا۔

انہوں نے کہاکہ خود کارسروے میں 100 مقررہ پیرا میٹر کے ذریعے روڈز کی حالت کا تعین کیا گیا۔

اجلاس میں سابق سینیٹر پرویز رشید، ارکان اسمبلی عظمیٰ بخاری، چیف سیکریٹری، چیئرمین بی اینڈ ڈی، سیکریٹری فنانس اوردیگر حکام بھی موجود تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

امریکا کے ایران پر  نئے فضائی حملے ، متعدد مقامات کو نشانہ بنانے کا دعویٰ

افغانستان میں دہشتگردوں کے خلاف پاکستان کی کامیاب کارروائیاں، ٹی ٹی پی اور بی ایل اے مشترکہ پناہ گاہ ڈھونڈنے پر مجبور

شارجہ سے کراچی آنے والا پاکستانی کارگو کمپنی کا طیارہ لاپتا، تلاش کا عمل شروع

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ترکیہ پر عائد پابندیاں ختم کرنے کا اعلان

فٹبال ورلڈ کپ: 2 گول کے خسارے کے باوجود ارجنٹینا کا آخری لمحات میں کم بیک، مصر کو ہراکر کوارٹر فائنل میں داخل

ویڈیو

خیبرپختونخوا حکومت کی اپنے لیے مراعات، نئے قانون میں خاص کیا ہے؟

خیبر پختونخوا اسمبلی ایک دہائی بعد بھی مکمل پیپر لیس کیوں نہ بن سکی؟

سرگودھا میں لاہور کی طرز پر شاندار ترقیاتی کام، شہری وزیراعلیٰ مریم نواز کی خدمات کے معترف

کالم / تجزیہ

سندھ طاس: بھارت کی اسٹریٹیجک مس کیلکولیشن

فیفا فٹبال میں چھپی صدی کی کہانی

ریڈیو کا روشن باب: بھائی لال اور اوم پرکاش